تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جی میل کا بھی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ٹول متعارف کرانے کا اعلان
    پاکستان

    جی میل کا بھی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ٹول متعارف کرانے کا اعلان

    adminadminجون 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیلی فورنیا: جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔

    معروف سرچ انجن گوگل نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ٹول جی میل میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے اس سروس کا استعمال زیادہ کارآمد ہوسکے، گوگل کے جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ 1.5 پرو کے ذریعے ایسا ممکن ہو سکے گا۔

    گوگل جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر میں صارفین کو دستیاب ہے اور اسے ابھی ای میلز تحریر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسے جیمنائی 1.5 پرو سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جو متعدد کارآمد نئے فیچرز سے لیس ہے۔

    اگر آپ کے پاس طویل ای میلز پڑھنے کے لیے وقت نہیں تو اس اے آئی اسسٹنٹ کو ای میلز کی سمری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے سمرائز دس ای میل بٹن پر کلک کرنا ہوگا اور آپ کے سامنے ای میل کے نمایاں پوائنٹس آجائیں گے، اس سمری کارڈ پر آپ مختلف سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں جبکہ جیمنائی سے ای میل مواد کو سرچ بھی کر سکتے ہیں۔

    اے آئی اسسٹنٹ کو ای میل ریپلائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جیمنائی کی جانب سے پرانی ای میلز کو مدنظر رکھ کر ریپلائیز کو سجیسٹ کیا جاتا ہے، یہ اے آئی اسسٹنٹ فی الحال جیمنائی ایڈوانسڈ سبسکرائبرز کو دستیاب ہے جس کے لیے ماہانہ 20 ڈالرز ادا کرنا پڑتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ جیمنائی فار ورک سپیس سائیڈ پینل جون میں زیادہ بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلنکڈ ان میں سی وی ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف
    Next Article حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.