تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ،اشیائے ضروریہ سمیت بیشتر مصنوعات مہنگی ہونے کاامکان
    پاکستان

    بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ،اشیائے ضروریہ سمیت بیشتر مصنوعات مہنگی ہونے کاامکان

    adminadminجون 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر چینی، گھی، چائے کی پتی،ادویات،ملبوسات،الیکٹرونکس مصنوعات ،موبائل فونز، ہوم اپلائنسز،درآمدی اشیاء اور میک اپ کے سامان سمیت سینکڑوں اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، بجٹ خسارہ 9800 ارب، قرضوں پر سود کیلئے 9700 ارب مختص کیے جائیں گے۔

    ایف بی آر کا ٹیکس ہدف تقریباً 12ہزار 970 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے اسی طرح پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر 1500 ارب خرچ ہوں گے، دفاعی شعبے کا بجٹ 2100 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔

    مہنگانی کا ہدف 12 فیصد، معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقررکر دیا گیا، نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ ہوگا، اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی، پرانی درآمدی گاڑیاں، درآمدی موبائل فونز، درآمدی خوراک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس میں اضافہ کے پیش نظر چینی، گھی، چائے کی پتی،ادویات،ملبوسات،الیکٹرونکس مصنوعات ،موبائل فونز، ہوم اپلائنسز،درآمدی اشیاء اور میک اپ کے سامان سمیت سینکڑوں اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں رعایتی ٹیکس و ڈیوٹی کی سہولت بھی واپس لی جارہی ہے جس سے درآمدی اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی چاکلیٹ، دودھ، دہی، کپڑے، صابن، شیمپو، ہیئر کلر، میک اپ، پرفیومز، لوشن بھی مہنگا ہوگا، گھی، کوکنگ آئل، بچوں کا دودھ، چینی، چائے کی پتی، مشروبات، کاسمیٹکس، مصنوعی زیورات، الیکٹرونک کا سامان، گھڑیاں بھی مہنگی ہوں گی۔

    ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ چھوٹے ملازمین کو زیادہ ریلیف ملے گا، انکم ٹیکس چھوٹ 6 لاکھ سے بڑھا کر سالانہ 9 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

    وفاقی بجٹ میں پٹرولیم لیوی 1080 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 3879 ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے اور نئے بجٹ میں مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی اور نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم کا اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائداعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان
    Next Article سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،70 دن میں 181 دہشتگرد ہلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.