تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بجٹ میں ہائی پیڈ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے سلیبز میں رد و بدل متوقع
    پاکستان

    بجٹ میں ہائی پیڈ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے سلیبز میں رد و بدل متوقع

    adminadminجون 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ برائے 2024-25ء میں ایک جانب ٹیکسز میں اضافے اور غیر ضروری چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے، وہیں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ہائی پیڈ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے سلیبز میں بھی رد و بدل کا امکان ہے۔

    دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ میں دفاع کے لیے 21 سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے 9 ہزار 7 سو ارب رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1500 ارب روپے اور توانائی کے شعبے کے لیے 253 ارب، انفرا سٹرکچر کے لیے 827 ارب مختص ہیں۔

    وفاقی بجٹ میں توانائی شعبے کے لیے 800 ارب سبسڈی کے لیے مختص ہیں۔ واٹر ریسورسز کے لیے 206 ارب، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے لیے 279 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح 2024-25ء میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور اایف بی آر کے لیے 12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    آئندہ بجٹ میں ایف بی آر 3720 ارب روپے کا اضافی ریونیو جمع کرے گا۔ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ سال ڈائریکٹ ٹیکس 3452 ارب زائد ہوں گے۔ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ سال کے لیے کسٹمز ڈیوٹی 267 ارب روپے زائد ہوگی۔

    ان لینڈ ریونیو کے ٹیکسز کا حجم 11 ہزار 379 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ ڈائریکٹ ٹیکسز کا حجم 5 ہزار 512 ارب روپے ہو گا۔ وفاقی بجٹ 2024,25 میں اضافی ٹیکسز کی مد نئے اقدامات متوقع ہیں۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس استثنا مرحلہ وار ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات پر 5فیصد سیلز ٹیکس اور سگریٹ و نکوٹین پاوئچ پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح کتابوں، مارکر سمیت اسٹیشنری پر ٹیکس استثنا بھی ختم کیے جانے کی تجویز شامل ہے۔ برانڈڈ دودھ پر بھی ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں مقامی و درآمدی گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    نئے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کے لیے اقدامات ہوں گے۔ بینکوں سے پیسے نکلوانیپرنان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ درآمدی غذائی اجناس اور پرتعیش اشیا پر ٹیکس کی شرح مزید بڑھانے کا امکان ہے۔ اسی طرح ہائی پیڈ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کے سلیبز میں رد و بدل کا بھی امکان ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسوات میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
    Next Article امریکی صدرجو بائیڈن کا بیٹا اسلحہ خریدتے وقت جھوٹ بولنے کا مجرم قرار
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.