تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے،بانی پی ٹی آئی
    پاکستان

    سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے،بانی پی ٹی آئی

    adminadminجون 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں۔سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے۔

    اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جا رہا ہے اور میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا، اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے کہ تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہی ہے اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے اور 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا، دونوں کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے۔ آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ کے ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک آج کی سماعت میں مشاہدے کے لیے عدالت میں موجود ہیں، اس پر کیا کہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ اور ہمارے ایم این ایز کو جیل میں آنا چاہیے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کا آپ حوالہ دیتے ہیں، آج کے حالات سے کیسے مطابقت رکھتی ہے؟ اس پر بانی پی ٹی آئی پاس کھڑے وکیل انتظار پنجھوتا سے مشورہ کرنے لگے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسندھ کا بجٹ 14 جون کو پیش ہوگا
    Next Article سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.