اسلام آباد: ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ۔ گائے،بھینسوں،اونٹوں اور بھیڑ بکریاں بھی بڑھ گئیں البتہ گھوڑوں کی تعداد نہ بڑھ سکی۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی اور سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی۔
سروے کے مطابق دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا اور ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔
اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا جبکہ ایک سال میں بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا اور بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔