تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملکی پاور سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 200 فی صد اضافے کی تجویز
    پاکستان

    ملکی پاور سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 200 فی صد اضافے کی تجویز

    adminadminجون 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ملکی پاور سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 200 فی صد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ شعبے میں 14 نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 2024-25ء میں پاور سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ کرکے 239ارب 42 کروڑروپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پاورسیکٹر میں 14 نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مجوزہ ترقیاتی بجٹ کے مطابق لیہ میں 1200میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی جگہ کے حصول کے لیے 6 ارب 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اسی طرح فریکوئنسی ریگولیشن کے بیٹری انرجی اسٹوریج منصوبے کے لیے 1 ارب 58 کروڑ سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں جنکو ون کول پاورپراجیکٹ کے لیے 35 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جب کہ جھنگ میں 600 میگاواٹ سولرمنصوبے کی جگہ کی خریداری کے لیے 63 کروڑ30 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بجلی کی ترسیل کے شعبے کی بہتری کے لیے ساڑھَے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کاسا 1000 منصوبے کے انٹرکنکشن کے لیے 4 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اسٹیشنز کی بہتری کے لیے 4 ارب 80 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جب کہ داسو پن بجلی منصوبے سے بجلی کی فراہمی کے فیز ون کے لیے 22 ارب 11 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تربیلا 5 توسیعی منصوبے سے بجلی کے اخراج کے لیے ایک ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 500اور220 کے وی گرڈ اسٹیشنزکی بہتری کے منصوبے کے لیے 5 ارب 23 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعافیہ صدیقی سے زیادتی کی گئی، شاک لگائے گئے، دماغ کو اور مذہب کو بدلنے کی کوشش کی گئی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
    Next Article میں گندم چور ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا، انوار الحق کاکڑ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.