پشاور: گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، افغان طلبہ کو ویزوں کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے، تجارتی آمدورفت کو سہل بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صوبہ کی یونیورسٹیوں میں افغان طلبہ کیلئے سیٹیں مختص کرنے، افغان مہاجرین کارڈز میں توسیع کے معاملات بھی زیربحث رہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان برادر ہمسایہ اسلامی ملک ہے جس کی بہتری و ترقی کے خواہاں ہیں، افغانستان و پاکستان کے عوام کی تہذیب، ثقافت، روایات مشترکہ ہیں، افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، خلوص دل سے مہمان نوازی کی ہے۔
افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے گورنر کو آئینی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔