تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بہروز سبزواری کاعمران خان کے ساتھ شراب نوشی کادعوی،حناخواجہ اداکارپربرس پڑیں
    پاکستان

    بہروز سبزواری کاعمران خان کے ساتھ شراب نوشی کادعوی،حناخواجہ اداکارپربرس پڑیں

    adminadminجون 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ شراب نوشی کے دعوے کرنے والے اداکار بہروز سبزواری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ کئی بار عمران خان کے ساتھ میخوری کرچکے ہیں۔

    بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان کوکین کا نشہ نہیں کرتے بلکہ وہ تو شراب نوشی بھی زیادہ نہیں کرتے، عمران خان صرف ایک ڈرنک سے زیادہ شراب نہیں پیتے۔

    سینئر اداکار کے اس دعوے کے بعد جہاں عمران خان کے مداحوں نے بہروز سبزواری کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں چند شوبز شخصیات نے بھی سینئر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
    اس حوالے سے اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اْنہوں نے بہروز سبزواری کا نام لیے بغیر اْنہیں پر سخت تنقید کی۔

    حنا خواجہ بیات نے کہا کہ کچھ لوگ مشہور شخصیات کے خلاف بیان دے کر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمارے یہاں نیا ٹرینڈ شروع ہوچکا ہے کہ جب لوگ خبروں میں نہیں آرہے ہوتے تو وہ کسی بھی پوڈکاسٹ میں شرکت کرکے کسی مشہور شخصیت کے بارے میں غلط بات کرتے ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرسکیں۔

    سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسے لوگ مشہور شخصیات کے خلاف متنازع بیان دے کر اْنہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس طرح پوڈکاسٹ چلانے والوں اور اس پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے والے کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اْن کی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں۔

    حنا خواجہ بیات نے اپنی ویڈیو میں بہروز سبزواری کا نام نہیں لیا لیکن اْنہوں نے اپنا یہ ویڈیو پیغام بہروز سبزواری کے عمران خان سے متعلق شراب نوشی کے دعوے کے بعد ہی جاری کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیب ترامیم کیس، بظاہربانی پی ٹی آئی کی حکومت بھی صرف سیاستدانوں کا احتساب چاہتی تھی،چیف جسٹس
    Next Article اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیل کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.