تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مصطفی کمال کیخلاف توہین عدالت نوٹس واپس لینے کی درخواست مسترد ، 34 ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری
    پاکستان

    مصطفی کمال کیخلاف توہین عدالت نوٹس واپس لینے کی درخواست مسترد ، 34 ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری

    adminadminجون 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کے خلاف توہین عدالت کیس میں توہین عدالت کا مواد نشر کرنے پر 34 ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز بتائیں ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں آپس میں جنگیں کرنے کے لیے نہیں بٹھایا ہوا، اگر سمجھتے ہیں کوئی بے ایمان جج ہے تو ریفرنس لیکر آئیں۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ فیصل واوڈا اور کمال مصطفی عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے پوچھا کیا مصطفی کمال نے فیصل واوڈا سے متاثر ہوکر دوسرے روز پریس کانفرنس کی؟اس پرمصطفی کمال کے وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا کہ یہ محض ایک اتفاق تھا۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیوں آپ لوگ فیصل واوڈا سے متاثر نہیں ہیں، بطور آفیسر آف کورٹ بتائیں آپ کے موٴکل نے توہین کی یا نہیں۔فروغ نسیم نے جواب دیا کہ مصطفی کمال نے توہین نہیں کی، مصطفیٰ کمال نے ربا کی اپیلوں کے تناظر میں بات کی تھی، عدالت غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی ختم کردے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ جب توہین نہیں کی تو غیر مشروط معافی کیوں مانگ رہے ہیں، ربا کی اپیلیں کہاں زیر التوا ہیں؟۔فروغ نسیم نے جواب دیا کہ ربا اپیلیں سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بینچ کے سامنے زیر التوا ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ تکنیکی طور پر وہ ایک الگ ادارہ ہے، پارلیمنٹ اور عدلیہ اپنے اپنے امور کی انجام دہی کریں، اراکین پارلیمنٹ کا حق نہیں کہ وہ دوسرے آئینی ادارے پر تنقید کریں، اگر پاکستان کی خدمت کیلئے تنقید کرنی ہے تو ضرور کریں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر مصطفیٰ کمال سمجھتے ہیں کہ انہوں نے توہین عدالت نہیں کی تو پھر معافی قبول نہیں کریں گے ، آپ ڈرائنگ روم میں بات کرتے تو الگ بات تھی ، اگر پارلیمنٹ میں بات کرتے تو کچھ تحفظ حاصل ہوتا ، آپ پریس کلب میں بات کریں اور تمام ٹی وی چینل اس کو چلائیں تو معاملہ الگ ہے ، قوم کو ایک ایسی پارلیمنٹ اور عدلیہ چاہیے جس کی عوام میں عزت ہو۔

    چیف جسٹس نے فیصل واوڈا سے کہا کہ آپ تو سینیٹر ہیں سینیٹ تو ایوان بالا ہوتا ہے، سینٹ میں زیادہ سلجھے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔
    چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی کہے عدالتوں میں تاخیر سے فیصلے ہوتے ہیں تو منصفانہ تنقید ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ توہین نہیں کی تو غیر مشروط معافی کی بھی ضرورت نہیں ہمیں قائل کریں نوٹس واپس لیتے ہیں، ایک بات مصطفی کمال کی پریس کانفرنس میں تھی لیکن اس پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، بتائیں اس معاملے پر دین کیا کہتا ہے، آپ نے پریس کلب میں بات کی پبلک میں بات کرنا اور تنہائی میں بات کرنے میں فرق ہے۔

    فروغ نسیم نے جواب دیا کہ دین تو بہت کچھ کہتا ہے، ہم پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے معافی مانگ لیتے ہیں۔اٹارنی جنرل نے موٴقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ میں ججز کے کنڈکٹ کو زیر بحث نہیں لایا جاسکتا، اسی طرح عدالت میں بھی پارلیمنٹ کی کارروائی کو زیر بحث نہیں لایا جاسکتا، ججز کی دوہری شہریت پر بھی قانون پابندی عائد نہیں کرتا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم اظہار رائے کی آزادی پر قدغن نہیں لگائیں گے، ججز کی دوہری شہریت کا معاملہ ہمارے سامنے نہیں ہم توہین عدالت کا کیس سن رہے ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں گالی گلوچ کر کے ڈرا دھماکا کے اپنی مرضی کے فیصلے لیں، امام مالک نے کہا اختلاف ایسے کرو کہ سر پر چڑیاں بیٹھی ہوں وہ چڑیاں نہ اڑیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں آپس میں جنگیں کرنے کے لیے نہیں بٹھایا ہوا، کیا ہمیں لوگوں نے ایک دوسرے سے لڑنے پر بٹھایا ہے؟ ہم نے نہیں کہا ہمارے فیصلوں پر تنقید نہ کریں، اگر سمجھتے ہیں کوئی بے ایمان جج ہے تو ریفرنس لیکر آئیں، اگر کوئی تجویز ہے تو ہمیں لکھ کر دیں، گالم گلوچ کر کے عدالتوں پر دباوٴ ڈالنے والے آپ لوگ نہیں ہیں، وہ کچھ اور اچھے لوگ ہیں جو گالم گلوچ کر کے دباوٴ ڈالتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی والے سب سے زیادہ گالم گلوچ کو ترویج دیتے ہیں ، چینل کہہ دیتے ہیں فلاں نے تقریر کی ہم نے چلا دی یہ اظہار رائے کی آزادی ہے ، ٹی وی چینلز نے 34 منٹ تک یہ تقاریر نشر کیں، ٹی وی والے سب سے زیادہ نشریات دکھاتے ہیں، پریس کانفرنس نشر کرنے والے 36 چینلز کو نوٹسز ہونا تو چاہیے، جب جیبوں پر بوجھ پڑے گا تب انھیں اظہار رائے کی آزادی معلوم ہوگی۔

    اٹارنی جنرل نے بھی تائید کی کہ میرے خیال میں نوٹس بنتا ہے، دونوں پریس کانفرنس نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کو فی سیکنڈ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ ہونا چاہئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ پریس کانفرنس کی بجائے ہمارے سامنے آکر بات کر دیتے، غیبت کی ممانعت ہے، شاید جتنی گالیاں مجھے پڑی ہیں کسی اور کو نہیں ملیں، جتنا گالم گلوچ کا کلچر یہاں ہے اتنا دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے، ٹوئیٹس کر دیئے جاتے ہیں، بچپن میں سنتے تھے جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے، ہم بھی رائے دے سکتے ہیں کہ پارلیمنٹ نے کسی کو توسیع دے دی، مگر ہم ایسی باتیں نہیں کہیں گے، عدالتی فیصلوں پر ضرور تنقید کریں اڑا کر رکھ دیں، کسی نے میرے فیصلے پر تنقید کرنی ہے تو پڑھ کر کریں۔

    وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے موٴکل نے ملک کی بہتری کیلئے باتیں کیں۔جسٹس عرفان سعادت خان نے جواب دیا کہ آپ نے دو ججز جسٹس بابر ستار اور جسٹس اطہر من اللہ کیخلاف پریس کانفرنس کی، آپ کی کانفرنس ملک کیلئے نہیں بلکہ مخصوص تھی۔

    سپریم کورٹ نے مصطفی کمال کیخلاف شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا کنڈکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے توہین عدالت کا مواد نشر کرنے پر 34 ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز بتائیں ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کریں۔بعدازاں کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کردی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایف آئی اے نے سماجی رہنما صارم برنی کو گرفتارکرلیا
    Next Article اگر ہم ماضی میں رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے،وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.