تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
    پاکستان

    کراچی میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری

    adminadminجون 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: عید الاضحیٰ کے سلسلے میں کمشنر کراچی نے شہر میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی، منڈیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی کے 3 مقامات پر منڈیا ں لگائی جائیں گی جس میں سنڈے بچت بازار گراؤنڈ نزد ہائپراسٹار کلفٹن پر مویشی منڈی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت ہوگی، اسی طرح ماری پورروڈ نزد دعا ہوٹل لیاری، اور محمدی گراؤنڈ عثمان آباد میں مویشی منڈیاں لگیں گی جو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہوں گی۔

    اسی طرح ضلع شرقی میں احسن آباد میں موشی منڈی لگے گی جو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہو گی، ضلع غربی میں تین مقامات پر مویشی منڈیاں لگیں گی۔

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت کے ڈی اے گراؤنڈ سرجانی ٹاؤن، بکرا منڈی گل محمد گوٹھ نزد نورانی ہوٹل ، اور تیسری منڈی اورنگی سیکٹر 4 میں قائم کی جائے گی۔
    ضلع وسطی میں سب سے زیادہ پانچ منڈیا ں لگیں گی۔

    سنڈے بازار گراؤنڈ سیکٹر 11 ڈی نارتھ کراچی اور لیاقت آباد نمبر 8 نزد فٹ بال گراؤنڈ پر لگنے والی منڈیاں کے ایم سی کے تحت ہوں گی، تیسری منڈی محمدی گراؤنڈ لیاقت آباد پر قائم کی جائے گی جو ٹی ایم سی کے ماتحت ہوگی۔

    اسی طرح آئی ٹی گراؤنڈ شادمان سینٹر سیکٹر 14 بی نارتھ ناظم آباد ، اور افغان گراؤنڈ ایف بی ایریا پر لگنے والی منڈیاں بھی کے ایم سی کے ماتحت ہوں گی۔

    ضلع ملیر میں اسماعیل گبول گوٹھ یو سی 8 اوردوسری مویشی منڈی گلشن حدید چورنگی پر لگے گی، یہ دنوں منڈیاں ٹی ایم سی ملیر کے ماتحت ہوں گی۔ ضلع کیماڑی میں تین مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی؛ یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن ، اور حسرت موہانی کالونی میں لگنے والی مندیاں ٹی ایم سی اورلیاری بکرا پیڑی کی منڈی کے ایم سی کے تحت ہوگی۔

    ضلع کورنگی میں چار مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، اولڈ کے ٹی سی ڈپو نزد انڈس اسپتال، عظیم پوری قبرستان کے قریب اور فرینڈ گراؤنڈ 1300 روڈ لانڈھی ٹاؤن پر ٹی ایم سی کے تحت مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

    چوتھی مویشی منڈی کریک روڈ سنڈے بچت بازار قیوم آباد میں لگے گی جو بلد یہ کراچی کے ماتحت ہو گی، جبکہ کر اچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم ہے۔

    کمشنرکراچی نے کراچی قانونی طور پر 22مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی ہے اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں کئی غیرقانونی مویشی منڈیاں لگی ہو ئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتوہین عدالت کیس، جنہوں نے سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا ان کا پتہ لگائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
    Next Article آج لوگوں نے بارش کا پہلا قطرہ دیکھا، عنقریب قوم باران رحمت دیکھے گی،رہنما پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.