تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک میں مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آ گئی،رپورٹ
    پاکستان

    ملک میں مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آ گئی،رپورٹ

    adminadminجون 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:ملک میں گذشتہ ایک ماہ(مئی 2024)کے دوران ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 3.24فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیادوں پر مئی 2024کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوکر11.8فیصد کی شرح پر آگئی ہے جو کہ ایک سال کے دوران 38فیصد سے کم ہوکر 11.8فیصد کی سطح پر آئی ہے

    ملک میں مہنگائی ایک سال میں کم ہو کر 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آ گئی۔

    ادارہ شماریات کے طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مقابلے میں ماہ مئی میں سی پی آئی افراطِ زر 11.76 فیصد ریکارڈ ہوا ہے، اپریل میں مہنگائی 17.2 فیصد کی سطح پر تھی۔

    رپورٹ کے مطابق مئی 2024ء میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، مئی میں مہنگائی 11.76 فیصد پر آ گئی، مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 2.80 فیصد، دیہات میں 3.89 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2023ء سے مئی 2024ء تک مہنگائی کی شرح 24.52 فیصد رہی، مئی میں مائع ایندھن 9.4 فیصد، بجلی کے چارجز 4.5 فیصد، موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر و پیاز 51 فیصد، چکن 35.2 فیصد، گندم 22.7 فیصد سستی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مئی میں ا?لو 14.73 فیصد، گوشت 4 فیصد اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولتوں میں 3،3، انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپریل کی نسبت مئی میں ڈینٹل سروس 15 فیصد، ڈاکٹر فیس 5 فیصد بڑھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مشروبات 24 فیصد اور خشک میوے 23 فیصد مہنگے ہوئے، گزشتہ سال کی نسبت دال ماش 22 فیصد جبکہ چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں خشک دودھ 22، مٹھائی 16، دال مسور 15 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں بیکری 11، گیس 318، بجلی 59 اور ٹرانسپورٹ 32 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق سخت مانیٹری و مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے افراطِ زر میں کمی ہوئی ہے، ریکارڈ زرعی پیداوار اور مستحکم کرنسی بھی مددگار ثابت ہوئی، ہمیں یقین ہے کہ سٹیٹ بینک جلد ہی شرحِ سود میں کمی کرے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبرطانوی سفیرنے میکسیکو میں سفارتخانے کے ملازم پر رائفل تان لی
    Next Article سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس،تاثر تو ایسا دیا گیا جیسے سیاسی جماعت ختم ہوگئی اور جنازہ نکل گیا،جسٹس جمال مندوخیل
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.