اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کیخلاف توہین عدالت کیس 3 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بنچ کل سماعت کرے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بنچ میں شامل ہیں۔
رجسٹرار آفس نے پہلے 6 جون اب کل (3 جون) کے لئے کیس مقرر کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ 23 مئی کو لارجر بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی،عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔