تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قطر، امریکا اور مصر کا بائیڈن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ
    پاکستان

    قطر، امریکا اور مصر کا بائیڈن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ

    adminadminجون 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن : قطر، امریکا اور مصر نے اسرائیل اور حماس سے صدر جوبائیڈن کے مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر، امریکا اور مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن کا مجوزہ معاہدہ غزہ کے لوگوں اور یرغمالیوں کے اہل خانہ دونوں کے حق میں ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا مجوزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا روڈ میپ اور تنازع کا خاتمہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی ختم کرنے وقت ہے ، اور ہم اس موقع کو گنوا نہیں سکتے، یہ مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک ابتدائی جنگ بندی کا ہے، اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ 600 امدادی ٹرک آئیں گے۔

    دوسرے مرحلے میں حماس اور اسرائیل جنگ کے مستقل خاتمے کی شرائط پر بات چیت کریں گے، جب تک مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی قائم رہے گی۔

    جوبائیڈن کے مطابق تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو ہوگی، حماس نے تجاویز کو مثبت قرار دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے بھرپور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تازہ ترین پیش رفت فریقین کے درمیان پائیدار امن کے قیام تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ بیان ترجمان سٹیٓفن دوجارک نے جاری کیا ہے۔

    ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ٹینکوں اور توپ خانے سے ہفتہ کے روز شدید گولہ باری کی ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جوبائیڈن کے پیش کیے گئے اس روڈ میپ کے بارے میں اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عبوری ہے اور مشروط ہے اور اسرائیل کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنے جنگی عزائم کو جاری رکھ سکے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ ’حکومت جو بائیڈن کی اہم تقریر کو نظر انداز نہیں کر سکتی اور اسے مجوزہ معاہدے کو قبول کرنا چاہیے۔‘

    وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے کہا ہے کہ اگر وہ جنگ بندی کی تجویز کی توثیق کرتے ہیں تو وہ حکومت چھوڑ دیں گے۔

    بین گویر نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی ” حکومت کو تحلیل کردے گی ” جبکہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ ’ہم حماس کے تباہ ہونے اور تمام یرغمالیوں کی واپسی تک جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

    خیال رہے کہ 7اکتوبر2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 36ہزار سےتجاوز کرچکی ہے جبکہ 81ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
    Next Article لندن میں دنیا کی پہلی سکھوں کی مذہبی عدالت قائم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.