تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے میں غداری کیا ہے؟ عارف علوی
    پاکستان

    حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے میں غداری کیا ہے؟ عارف علوی

    adminadminجون 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پڑھنے میں غداری کیا ہے؟۔کبھی غفار خان کو تو کبھی ولی خان کو تو کبھی مفتی محمود کو اور کبھی بانی پی ٹی آئی کو غدار بنا دیتے ہیں۔

    انصاف لائرز فورم کی جانب سے سٹی کورٹ میں “قانون کی بالادستی” کے عنوان سے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا کہا ہے تو اس میں کیا غداری ہے؟، بھٹو صاحب نے حمود الرحمان کمیشن پر پردہ ڈالا لیکن آپ نے انہیں لٹکا دیا، ہر سول حکومت نے پردہ ڈالا، لیکن آپ نے کیا کیا، کبھی غفار خان کو تو کبھی ولی خان کو تو کبھی مفتی محمود کو اور کبھی بانی پی ٹی آئی کو غدار بنا دیتے ہیں۔

    کنونشن میں سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ، رہنما فردوس شمیم نقوی، جنرل سیکریٹری علی پلھ، کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ، وکلا رہنما نعیم قریشی سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    عارف علوی نے کہا کہ سقراط کی طرح عمران خان نے بھی نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے، عمران خان نے بھی سقراط کی طرح ملک چھوڑنے سے انکار کردیا، ملک میں کارگل کا بھی سانحہ ہوا ہے۔ جن لوگوں نے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ نہیں پڑھی وہ کارگل پر ریسرچ کرلیں۔ کہتے ہیں سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کررہا ہے۔

    سابق صدر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں کا آپ پر اعتماد نہیں، کیونکہ آپ ظالم ہیں آپ لوگوں کو ٹارچر کرتے ہیں، عورتوں کو اٹھایا جاتا ہے۔ اتنا ظلم تو پرویز مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا۔ پاکستان میں ایسا قانون کیسے چلے گا، دہشتگرد آزاد ہے اور عام آدمی پر اے ٹی اے لگایا جاتا ہے۔ موجودہ صدر استثنیٰ لے رہے ہیں، لیکن میں پیش ہوتا تھا، مجھ پر بندوقیں سپلائی کا مقدمہ ہے۔

    عارف علوی نے کہا تمام اسٹیک ہولڈرز جن میں بانی پی ٹی آئی شامل ہیں ان سے بات کریں۔ چور، کرپٹ اور ظالم ایک طرف ہیں اور دوسری جانب بانی پی ٹی آئی ہے۔ برداشت نہ کرنے والا معاملہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدلہ نہیں لے گا، زوم ان کریں کہ معاملہ کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے۔ ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کیا ایم کیو ایم کراچی میں جیت سکتی تھی؟۔ ہم نے ایم کیو ایم سے اس شہر کو آزاد کرایا، اب وہ دوسروں کے ساتھ ملکر اس شہر پر ظلم کررہے ہیں۔

    رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے خطاب میں کہا کہ اس شہر کا ایک وکیل تھا، جس نے یہ ملک بنایا۔ ہمارا خون بائیڈن کے لئے نہیں ہے اپنے ملک کے لئے ہے۔ جس سیاسی جماعت سے تعلق ہو، عمران خان کی مدد کرنی ہے۔ ہماری جان خان صاحب میں اٹکی ہوئی ہے۔ جمعرات کو خان صاحب سے مل کر آئی ہوں۔ وہ ہم سے بہتر حالت میں ہیں۔ بس خان صاحب گرمی سے تنگ ہیں۔

    شاندانہ گلزار نے کہا کہ خان صاحب نے کہا وطن ٹھیک کرکے دو ورنہ میں باہر نہیں آرہا۔ عمران خان مسلم امہ کا لیڈر ہیں۔ اگر وہ ہوتے تو فلسطین کا یہ حال نا ہوتا۔ قائد اعظم کے خواب عمران خان نے پورے کیئے۔ کنونشن سے انصاف لائر فورمز کے رہنماؤں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پی ٹی آئی نے سیاست کو بدنام کردیا،مصدق ملک
    Next Article بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈنگ پرعمران خان سمیت 4 رہنماؤں کو ایف آئی اے کا نوٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.