تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے،چینی وزارت خارجہ
    پاکستان

    وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے،چینی وزارت خارجہ

    adminadminمئی 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک دورہ کریں گے اور ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیان میں پاک-چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے انتہائی مضبوط اور مستحکم قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے۔

    ماؤنٹ تائی چین کے پانچ مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے اور اسے چین کے مذہب میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے، ماؤنٹ تائی چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق نے وزیراعظم کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف چینی وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون 2024 تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ چین ہو گا اور وہ اپنے دورے میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات کریں گے۔

    دونوں ممالک کے رہنما پاک-چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر لائحہ عمل تیار کریں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ چینی صوبوں گوانگ ڈونگ اور شانزی کا بھی دورہ کریں گے۔

    چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ہے،دونوں ممالک اہم شراکت دار اور مضبوط دوست ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پر کھڑی رہی ہے اور “ماؤنٹ تائی کی طرح مستحکم” ہے۔

    خیال رہے کہ ماؤنٹ تائی ایک تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا پہاڑ ہے جو تائیان شہر کے شمال میں واقع ہے، یہ چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے، یہ پہاڑ چین کے 5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے اور اسے چین کے مذہب میں ایک کلیدی اہمیت حاصل ہے۔

    تاریخی ریکارڈ کے مطابق ماؤنٹ تائی ایک ہزار سال قبل مسیح سے پہلے چاؤ خاندان کے دور حکومت کے دوران ایک مقدس مقام کی حیثیت اختیار کر گیا تھا۔

    اس سے قبل وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے میں چینی صدر اور چینی وزیراعظم کی دعوت پر 4 جون سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ 110 رکنی تجارتی وفد بھی روانہ ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجرمنی میں اسلام مخالف رہنما پر حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی ماردی
    Next Article پی آئی اے حج پرواز پی کی ریاض ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.