تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر بن گئیں
    پاکستان

    خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر بن گئیں

    adminadminمئی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے قومی خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

    وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نائلہ کیانی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ملک بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گی۔ نائلہ کیانی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان میں واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں، نائلہ کیانی کی بطور قومی خیر سگالی سفیرتقرری خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔

    یاد رہے کہ نائلہ کیانی ایرو اسپیس انجینئر اور ایک بینکر ہیں، وہ پہلی پاکستانی خاتون اور تیسری پاکستانی ہیں جنہوں نے 8,000 میٹر سے اوپر کی 11 چوٹیاں سر کی ہیں۔ نائلہ کیانی نانگا پربت، گاشربرم ون، گاشربرم ٹو، لوتسے، مناسلو، براڈ پیک، اناپورنا، مکالو، اور چو اویو سرکر چکی ہیں۔

    نائلہ تین سال سے کم عرصے میں تمام گیارہ بلند چوٹیوں کو سر کرنے والی تیز ترین پاکستانی ہیں، وہ دنیا بھر کے دس کوہ پیماوٴں میں شامل ہیں جنہوں نے 2023 میں چھ ماہ کے اندر 8,000 میٹر سے اوپر کی سات چوٹیوں کو سر کیا۔

    اپنی تقرری پر نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، ہمارے ملک کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے، ایسے تعلیمی اقدامات کی حمایت کروں گی جن سے ہر لڑکی کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعطیلات کا اعلان
    Next Article برطانیہ اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے، سپریم کورٹ کا برطانوی ہائی کمشنر کو خط
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.