تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چینی شہریوں پر حملے میں افغان سر زمین استعمال ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
    پاکستان

    چینی شہریوں پر حملے میں افغان سر زمین استعمال ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    adminadminمئی 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، افغان سرزمین استعمال ہونے پر ہمیں سخت تشویش ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، چینی شہریوں پر پلان کرکے حملہ کیا گیا، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

    محسن نقوی نے مزید کہا کہ ابھی تک افغان عبوری حکومت سے اچھے نتائج نہیں آرہے، ہم نے سرحد کی سکیورٹی کو بھی بڑھایا ہے، ہمیں پتہ ہے کون سی طاقتیں چین اور پاکستان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں، دہشت گرد افغان عبوری حکومت کی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی جیسے دہشت گردوں کو سپورٹ فراہم کی جارہی ہے، اس حوالے سے ہمارے پاس بہت سے شواہد موجود ہیں، بشام حملے میں پانچ چینی قتل اور ایک پاکستانی شہری شہید ہوا تھا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز بنائے ہیں، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، اگلے مہینے وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے۔

    نیکٹا کے سربراہ رائے طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا جس کے تمام شواہد موجود ہیں، 26 مارچ کوچینی انجینئرزکا قافلہ داسو جارہا تھا، قافلہ داسوکی طرف رواں دواں تھا کہ کارمیں بیٹھے خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیزمواد کار کے دروازوں میں فکس کیا گیا تھا، چینی انجیئنرز کی بس دھماکے بعد 150 فٹ گہرے نالے میں گرگئی تھی، حملے میں استعمال ہونے والی سلور کارکا ماڈل 2006ء تھا۔

    رائے طاہر نے مزید بتایا کہ گاڑی پاکستانی نہیں یہ کار افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئی، حملے کا سارا پلان افغانستان میں بنایا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیونان میں گرفتار صحافی اور ایتھلیٹ مونا خان رہا ، دفتر خارجہ کی تصدیق
    Next Article آرمی چیف کا ایرانی فوج کے چیف سے رابطہ، صدر رئیسی، رفقاء کے انتقال پر اظہار تعزیت
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.