تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سرگودھا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شخص جاں بحق، مقدمہ درج
    پاکستان

    سرگودھا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شخص جاں بحق، مقدمہ درج

    adminadminمئی 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سرگودھا: مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مبینہ بے حرمتی کرنے والے شخص کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    ڈی پی او سمیت پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ شہریوں نے توہین کے الزام میں مبینہ ملزم کے گھر کے باہر آگ لگادی، اس کا گھر بھی جلانے کی کوشش کی، پولیس نے مشتعل ہجوم سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز نے بتایا تھا کہ علاقے بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے، حالات کنٹرول میں ہیں اشتعال پھیلانے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کریں گے، عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کی مدد سے متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا۔ واقعے کے بعد آئی جی پنجاب عثمان انور موقع پر پہنچے اور متاثرین سے گفتگو میں انہیں پُرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

    اس حوالے سے قوانین موجود ہیں اور ان پر عمل کروانا ریاست کا کام ہے۔ عثمان انور نے کہا کہ اگر ان معاملات میں لوگ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے، ہمارے آر پی او، ہمارے ڈی پی او اور ساری پولیس فورس نے مل کر بڑی بہادری سے اس واقعے پر قابو پایا، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا یا دہشت پھیلائی تو اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے قرآن شریف کی بے حرمتی کی ہے تو اس کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے، واقعہ میں ملوث افراد کے حوالے سے ہمارا طریقہ کار واضح ہے کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی اور کسی گناہ گار کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں زندگی معمول پر واپس آگئی ہے اور کل ایک نارمل دن ہوگا۔

    اس موقع پر اُن کے ہمراہ آر پی او اور ڈی پی او سرگودھا بھی تھے جنہوں نے واقعہ کی تفصیلات، لا اینڈ آرڈر یقینی بنانے لئے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ آئی جی پنجاب کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران سے ملاقات بھی کی۔

    ڈاکٹر عثمان انور کی ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور کرسچین کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر شہریوں کی زندگیاں بچانے پر پولیس جوانوں کو شاباش بھی دی۔

    انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس کے بروقت ریسپانڈ اور ایکشن نے بڑے نقصان سے بچالیا، پولیس کے بہادر جوان محکمے کا فخر ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب سرگودھا میں پیش آنے والے واقعے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مجاہد کالونی کے مکین محمد جہانگیر کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نذیر نامی شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

    ادھر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے سرگودھا واقعہ کا سوموٹو نوٹس لیا اور ڈی پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی۔ کمیشن نے صوبائی حکومت کو سرگودھا سمیت پورے صوبے میں مسیحی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا اور بتایا کہ تصادم میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے نمائندے سرگودھا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودیہ میں پاکستانی حاجیوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کررہے ہیں،وزارت مذہبی امور
    Next Article کے پی حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.