تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس کا فیصلہ شریعت محمدیہﷺ کے خلاف ہے، علما
    پاکستان

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس کا فیصلہ شریعت محمدیہﷺ کے خلاف ہے، علما

    adminadminمئی 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عدت کیس میں دیا گیا فیصلہ متنازع ہے اور شریعت محمدیہﷺ کے خلاف ہے، مدعی سمیت تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےاور متاثرہ فریق سے معافی مانگی جائے۔

    یہ بات انہوں نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا اور علامہ ناصر زیدی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ آج ہمارا یہاں آنے کا مقصد بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی سے عدت سے متعلق مشکوک فیصلے پر بات کرنا ہے آج یہاں تمام مسالک کے علما موجود ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس میں دیا گیا یہ فیصلہ متنازع ہے اور شریعت محمدیہﷺ کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں شرعی احکامات کی خلاف ورزی اور پردے دار خاتون کی کردار کشی کی گئی، اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متنازعہ فیصلہ کو واپس لیا جائے، مدعی سمیت تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، متاثرہ فریق سے بھی معافی مانگی جائے۔

    سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایک خاتون کی عزت اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو ٹارگٹ بنایا گیا، ہمارے معاشرے میں دشمنیوں میں بھی خواتین کو ایسے معاملات سے دور رکھا جاتا ہے، واضح کیے گئے احکام شریعہ کو بدلنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں مگر ماڈریٹ طبقہ نے گھناؤنا فیصلہ دیا ہے ایسے حساس مسئلہ پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی جاسکتی تھی

    سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ققہ کہتی ہے عدت کے مسئلے میں خاتون کا قول معتبر ہے مشرقی تہذیب میں بہت خوبصورتی ہے یہاں مائیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں انسانی غیرت بھی اس طرح کے کیسز کو گوارا نہیں کرتی مگر آپ سیاسی لڑائی کو گھروں اور بچیوں تک لے گئے،بشریٰ بی بی ایک باپردہ خاتون ہیں انہیں رسوا کرنا قابل مذمت ہے آپ نفرتیں کہاں تک لے کر جارہے ہیں ہم اس تمام معاملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حدود الہیہ میں گھسنا درست نہیں یہ فیصلہ اللہ کے حکم کے خلاف جاری کیا گیا، عدت کو مسئلے کو چھیڑنے سے ہر گھر میں مسائل پیدا ہوں گے، عدت کے مسئلے میں خاتون کا قول معتبر سمجھا جاتا ہے مگر یہاں یہ اللہ کے حکم کو ٹھکرایا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب میں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ،6 شہری جاں بحق
    Next Article دوسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.