تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسلام کی خاطر شوبز کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ،شدید زخمی
    پاکستان

    اسلام کی خاطر شوبز کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ،شدید زخمی

    adminadminمئی 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں

    زینب جمیل کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اْن کے سیلون کے باہر پیش آیا، سابقہ اداکارہ کی گاڑی جیسے ہی اْن کے سیلون کے باہر آکر رْکی تو اسی دوران موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آور آئے اور زینب جمیل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگیں، اْنہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اْن کا علاج جاری ہے۔

    زینب جمیل نے ہوش میں آنے کے بعد بیان دیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ اْنہیں کچھ عرصے سے فون پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اْن کے سیلون پر بھی دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔

    سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ملزمان کو نہیں جانتیں لیکن ملزمان پہلے سے ہی گھات لگائے ہوئے تھے، ملزمان کو پہلے ہی علم تھا کہ وہ سیلون آرہی ہیں۔

    ادھر پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ زینب کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اْن کے شوہر بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ گزشتہ دو سال سے دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں۔اس واقعے کے حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے، ہم بہت جلد ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔

    یادرہے کہ زینب جمیل نے سال 2020 میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اْنہوں نے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اپنے مذہب کی خاطر اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleواٹس ایپ کا بغیر پڑھے پیغامات سے متعلق اہم فیچر
    Next Article سی ڈی اے آپریشن، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل،غیر قانونی تعمیرات منہدم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.