تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی دم توڑگئے
    پاکستان

    قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی دم توڑگئے

    adminadminمئی 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: گھوٹکی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصر اللہ گڈانی کراچی کے نجی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
    ہسپتال ذرائع نے صحافی نصر اللہ گڈانی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

    نصر اللہ گڈانی کو چار روز قبل میرپورماتھیلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جنہیں پہلے علاج کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا، بعد میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر زخمی صحافی کو علاج کیلئے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    صحافی نصر اللہ گڈانی کے انتقال پر صحافیوں، سیاسی، سماجی رہنماوٴں اور قوم پرستوں سمیت سول سوسائٹی نے ایس ایس پی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

    دھرنے کے باعث ایس ایس پی آفس کے باہر دونوں اطراف سے نیشنل ہائی وے بلاک ہوگئی، دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

    دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے نصر اللہ گڈانی کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا، ہم نصر اللہ گڈانی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور ادارے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی صحافی نصر اللہ گڈانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ صحافی نصر اللہ گڈانی کے لواحقین اور صحافی برادری کے ساتھ ہے، حکومت سندھ مرحوم صحافی نصر اللہ گڈانی کے لواحقین کی ہر ممکن امداد کرے گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمحسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق
    Next Article واٹس ایپ کا بغیر پڑھے پیغامات سے متعلق اہم فیچر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.