تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاک ،آئی ایم ایف مذاکرات۔ آئندہ بجٹ میں ملکی قرضوں میں اضافہ متوقع
    پاکستان

    پاک ،آئی ایم ایف مذاکرات۔ آئندہ بجٹ میں ملکی قرضوں میں اضافہ متوقع

    adminadminمئی 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔نئے مالی سال میں قرض 10 ہزار 433 ارب روپے ہو سکتا ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں نئے قرضوں کے فریم ورک پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی آئندہ بجٹ میں قرضوں کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں قرض 10 ہزار 433 ارب روپے ہو سکتا ہے، اس طرح آئندہ مالی سال میں قرض بڑھ کر 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال حکومت کے مقامی قرض میں 7 ہزار 636 ارب روپے اضافہ متوقع ہے، علاوہ ازیں ایک سال میں حکومت کے غیر ملکی قرض میں 2 ہزار 797 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کا مقامی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب روپے ہو سکتا ہے، ایک سال میں حکومت کا غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے پر پہنچ سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76 ہزار 913 ارب روپے پر پہنچنے کا امکان ہے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے جبکہ حکومت کا غیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کی فیشن انڈسٹری میں موجود 80 آدمی ہم جنس پرست ہیں،ماریہ بی
    Next Article ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9ہزار سے زائد سمز بلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.