تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آرمی چیف کا جرمنی کا دورہ، گارڈ آف آنر پیش، عسکری اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
    پاکستان

    آرمی چیف کا جرمنی کا دورہ، گارڈ آف آنر پیش، عسکری اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

    adminadminمئی 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے، جرمن چیف آف ڈیفنس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن مسلح افواج کے دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف نے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس میس سے بھی ملاقات کی، جنرل عاصم منیر نے جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کمبیٹ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سینٹر کے مختلف شعبوں اور فوجی دستوں کو دی جانے والی تربیت پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جنگی مشق کا مشاہدہ اور مختلف تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی جرمنی فیڈرل چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سکیورٹی ایڈوائزر جنز پلاٹنر سے بھی ملاقات ہوئی، آرمی چیف کی وزیر مملکت خارجہ امور توبیاس لنڈر اور سیکرٹری دفاع نلز ہلمر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کی سول اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، جرمن قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا، آرمی چیف ہیمبرگ میں جرمن مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ بھی کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف علاقائی اور عالمی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر اور اقوام متحدہ مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کے اشتراک پر روشنی ڈالیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیو اے ای کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی
    Next Article رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.