تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے بڑھانے کی نیپرا سماعت مکمل، اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
    پاکستان

    بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے بڑھانے کی نیپرا سماعت مکمل، اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

    adminadminمئی 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے بڑھانے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

    چیئرمین نیپرا وسیم مختیار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ سی پی پی اے نے صارفین پر 310 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور منظوری کی صورت میں آئندہ مالی سال سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 5 روپے فی یونٹ سے زائد لاگت تک بڑھ سکتا ہے۔

    دوران سماعت سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی درخواست کی۔ اس پر نیپرا اتھارٹی نے تقیسم کار کمپنیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    نیپرا کے رکن مطہر رانا نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ حقیقت پسندانہ ہونا چاہیے، انڈسٹری کی جانب سے بجلی کی طلب کم ہوئِی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھی ہے، سولر اب انڈسٹری کی ضروریات بھی پوری کررہا ہے، چھ ہزار میگاواٹ کی سولر پلیٹس درآمد کی گئی ہیں۔

    ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھائی جارہی جبکہ صارفین کی جانب سے طلب کم ہوتی جارہی ہے۔ سی پی پی اے حکام نے کہا کہ بجلی کی طلب بڑھنے سے صارفین کے لیے قیمت میں کمی ہوگی۔

    ممبر نیپرا بلوچستان نے کہا کہ ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے، گزشتہ سال بھی گروتھ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین پر ایف سی اے اضافی پڑا، اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے حقیقی اعداد و شمار دئیے جائیں۔

    نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ملک میں 6 ہزار میگاواٹ کے سولر پلانٹس امپورٹ ہوئے، سولر پلانٹس سے بجلی کہیں تو جارہی ہوگی، ممبر نیپرا خیبر پختون خوا نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے سبب صارفین نے استعمال کم کر دیا، پہلے میں اے سی چلاتا تھا اب افورڈ ایبل ہی نہیں رہا، مہنگی بجلی کا حل بتایا جائے جس پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔

    سی پی پی اے حکام نے کہا کہ اب تک 19 سو میگاواٹ کی بجلی سے نیٹ میٹرنگ ہوئی ہے، ایک سال میں ایک ہزار میگاواٹ تک نیٹ میٹرنگ ہوئی۔

    نیپرا اتھارٹی نے سوال کیا کہ ملک میں بجلی کا شاٹ فال کتنا ہے اور طلب کتنی ہے؟ اس پر این پی سی سی حکام نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اب تک 21 ہزار 6 سو میگاواٹ ہوئی ہے۔

    بعدازاں نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی سماعت مکمل کرلی، نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقانون نافذ کرنے والے ادارے خود پر ریاست کا لبادہ نہیں اوڑھ سکتے،عمر ایوب
    Next Article ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں، گورنر پنجاب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.