تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اوورسیز چیمبر آف کامرس کا بینک اکاؤنٹ کیلیے این ٹی این لازمی قرار دینے کا مطالبہ
    پاکستان

    اوورسیز چیمبر آف کامرس کا بینک اکاؤنٹ کیلیے این ٹی این لازمی قرار دینے کا مطالبہ

    adminadminمئی 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: اوورسیز انویسٹرز چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کو دی جانے والی بجٹ تجایز میں کہا ہے کہ بینک اکاؤنٹ کےلیے این ٹی این لازمی قرار دیا جائے ۔

    تجویز میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خریدو فروخت ، بیش قیمت املاک کی فروخت، غیر ملکی سفیر اور کلبوں کی رکنیت کےلیے بھی این ٹی این لازمی قرار دیاجائے۔ اسی طرح نان فائلرز کے آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والے اثاثوں اور آمدن کا پتا چلانے کےلیے ایف بی آر کا الگ سے ونگ قائم کیاجائے جو اسٹیٹ بینک کے مالیاتی نگرانی یونٹ کے ساتھ مل کر کام کرے۔ کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کے لیے 5 ہزار کے نوٹوں کو منسوخ کیاجائے۔

    200 ملٹی نیشنل کمپنیوں پر مشتمل غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمائندہ باڈی او آئی سی سی آئی نے حکومت سے کہا ہےکہ پنشنرزکو دیا جانے والا استثنا ختم کیا جائے اور ان پربھی ٹیکس لگایا جائے۔ تمام فضائی ٹکٹوں پر انکم ٹیکس لیاجانا چاہیے، بالخصوص نان فائلرز سے۔ اسی طرح ہوٹلنگ اور سفری اخراجات پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے کہ معیشت میں نقدر قوم کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ دستاویز ی معیشت بن سکے۔ اسٹیٹ بینک کے راست ڈیجیٹل پیمنٹ جیسے اقدامات کو اپنایاجائے۔

    او آئی سی سی آئی نے تجویز پیش کی ہے کہ تمام سیکٹرز کے لیے ڈیجیٹل انوائسنگ لازمی قرارد ی جائے۔ ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے فنٹیک، پی او ایس انوائسز ، ای انوائسز ، موبائل والٹس جیسے پلیٹ فارمز کو فروغ دینا چاہیے۔ اس سے حکومت کو ریٹیلرز اور سروس پرووائیڈرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مدد ملے گی۔

    او آئی سی سی نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے پہلے مرحلے میں ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرزکو اپنے سیلز ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ میں اپنے صارفین کی معلومات (نام، این ٹی این ، پتا) فراہم کرنےکا پابند کرے ۔ اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں انکم ٹیکس اور ان پٹ ٹیکس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوچستان کے ضلع ڑوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 29 دہشت گرد ہلاک
    Next Article آئی ایم ایف مذاکرات، گھریلو صارفین کے لئے گیس مزید مہنگی کئے جانے کا امکان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.