تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » این اے 148 ملتان، ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری
    پاکستان

    این اے 148 ملتان، ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

    adminadminمئی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان: ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

    حلقہ این اے 148 ملتان میں8 امیدواران انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تیمور مہے کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 69 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، 4لاکھ 44ہزار 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    حساس پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان گشت پر مامور رہیں گے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ انٹری پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔ پولیس کے 3800 اہلکار و افسران ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے لہٰذا ووٹرز بلاخوف خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پر آئیں۔

    ماضی میں اس حلقے سے یوسف رضا گیلانی، سکندر حیات بوسن اور احمد حسین ڈیہڑ منتخب ہوچکے ہیں۔ 8 فروری کے الیکشن میں بھی اس حلقے سے یوسف رضا گیلانی نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم کی ہدایت پر انجنئیر امیر مقام آج شب بشکیک روانہ ہوں گے
    Next Article ترک وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.