تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا
    پاکستان

    کراچی کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا

    adminadminمئی 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پولیس نے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل کرلیا.

    پولیس نے لیاقت آباد 2 نمبر میں قائم کال سینٹر میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 16 سالہ عبداللہ کی ہلاکت کا معمہ حل کرتے ہوئے اُس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے مقتول عبداللہ کے دوست سرفراز کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ اور مقتول عبداللہ کال سینٹر کے مالک حارث کی لائسنس یافتہ پستول جو کہ وہاں رکھی ہوئی تھی لیکر ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں عبداللہ ہلاک ہوگیا۔

    سرفراز نے مزید بتایا کہ اسلحہ لیکر عبداللہ نے ٹک ٹاک بنایا پھر میں عبداللہ کی طرف نشانہ لیکر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اس وقت گولی چل گئی جو عبداللہ کے جبڑے میں لگی، مقتول کے گرفتار ملزم دوست نے بتایا کہ وہ عبداللہ کی لاش کال سینٹر میں چھوڑ کر فرار ہوگیا اور گھر واپس آکر اپنے خون آلود کپڑے بدل کر ٹیوشن چلا گیا تھا۔

    مقتول کے والد اور مدعی مقدمہ محمود علی نے بتایا کہ وہ کے ایم سی میں ملازم ہیں جبکہ مقتول کے ماموں کا کہنا تھا کہ جس کال سینٹر میں عبداللہ کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا وہ مقتول کے پھوپھی زاد بھائی حارث کا ہے جو کہ مقتول کا ہونے والا بہنوئی بھی ہے اور کال سینٹر میں موجود اسلحہ بھی اسی کا تھا جو لائسنس یافتہ تھا۔

    ایس ایچ او سپر مارکیٹ کے مطابق گرفتار ملزم سرفراز بھی لیاقت آباد جھنڈا چوک کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے کال سینٹر کے مالک حارث کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہوا ہے، مقتول عبداللہ لیاقت آباد جھنڈا چوک کا رہائشی تھا۔

    جب مقتول کا جنازہ اس کی رہائش گاہ سے اٹھایا گیا تو کہرام مچ گیا ، خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ علاقے میں سوگ کی سی فضا چھا گئی ۔

    عبداللہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر گھر کے قریب مسجد میں ادا کی گئی جس میں اہلخانہ، رشتے داروں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں عبداللہ کو اورنگی کے الفتح قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہمی پر پولیس افسر کو قید کی سزا
    Next Article بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب نے توشہ خانہ کا ایک اور کیس کھول دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.