تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی آئی اے کی نجکاری معاملہ، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی،درخواستیں جمع
    پاکستان

    پی آئی اے کی نجکاری معاملہ، 8 کاروباری گروپس کا اظہار دلچسپی،درخواستیں جمع

    adminadminمئی 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف ایئرلائنز سمیت 8 بڑے کاروباری گروپس کی جانب سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

    پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کے خواہاں فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سمیت 8 اہم کاروباری گروپس نے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں اور نجکاری کمیشن کے تقاضوں کے تحت اداروں نے اسٹیٹمنٹ آف کوآلیفیکیشن بھی جمع کروا دی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور8 اہم کاروبار ی گروپس کی جانب اظہار دلچسپی آچکی ہے اور اسٹیٹمنٹ آف کوآلیفیکیشن جمع کروا دیا ہے۔

    ان کہنا تھا کہ پی آئی اے کے لیے فلائی جناح، ائیر بلیولمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ نے پیش کش کی ہے، اس کے علاوہ سردار اشرف ڈی بلوچ، شونکسی چائنہ سی آئی جی لمیٹڈ اور جیریز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔

    وزیر نجکاری و سرمایہ کا کہنا تھا کہ یونس برادرز ہولڈنگز کنسورشیم اور پاک ایتھنول کنسورشیم کا بھی اظہار دلچسپی شامل ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے بھی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان 8 اداروں نے مقررہ وقت کے اندر اپنی اہلیت کا بیان اور دلچسپی کا اظہار جمع کروا دیا ہے، نجکاری کمیشن پی سی آرڈیننس 2000کے قواعد و ضوابط کے مطابق پری کوالیفیکیشن کا عمل انجام دےگا۔

    پی آئی اے کی نجکاری کی پیش کش کے لیے 17مئی کی سہ پہر 4بجے تک توسیع کی گئی تھی اور اب پرائیویٹائزیشن کمیشن اہل اور پری کوالیفائیڈ اداروں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لیے مدعو کرے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارتی کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی لگا دی گئی
    Next Article کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی افراد کا حملہ،توڑ پھوڑ ، تشدد سے متعدد طلبہ زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.