تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عدالت نے سمز بلاک کرنے سے نہیں روکا،اسلام آباد ہائی کورٹ
    پاکستان

    عدالت نے سمز بلاک کرنے سے نہیں روکا،اسلام آباد ہائی کورٹ

    adminadminمئی 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت نے سمز بلاک کرنے سے نہیں روکا، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔

    حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روکنے سے متعلق کیس میں عدالت کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع خارج کروانے کے لیے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع خارج کروانے کے لیے حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ موبائل سمز بلاک کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کروانا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میڈیا سے ایک درخواست ہے کہ پچھلی بار کا آرڈر جو رپورٹ ہوا تھا، وہ ایسے نہیں تھا۔

    دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن 144 مکمل جواب فراہم کرتا ہے جو ٹیکس سے متعلق ہے۔ جس کی آمدن کم ہوگی، ظاہر ہے وہ اپلائی بھی نہیں کرے گا۔ این ٹی این نمبر سے متعلق بھی چیزیں واضح ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ٹیکس نیٹ سے متعلق جو عام مزدور ہیں، جس کا کھوکھا ہے ظاہر ہے وہ تو اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی بالکل، ان کو تو نوٹس جائے گا ہی نہیں۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے ٹیکسز سے متعلق مختلف کیسز کا حوالہ بھی دیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس میں ڈر یہ ہوتا ہے کہ ایف بی آر والے ہر ایک کو اپنے لوپ میں لے لیتے ہیں۔ اب ہر بندہ جا جا کر بتاتا رہے کہ ایسے نہیں ہے۔ اب کون کون جائے گا ایف بی آر کے پاس ، کوئی رول ریگولیشن بھی تو دیں ناں۔ آپ کی درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی ٹیکس پیئر نہیں ہے، اس کے نام پر سم اس کا بچہ یا بچی استعمال کر رہا ہے تو اس کا کیا کریں گے۔ مزدور غریب آدمی کیا کرے گا جس نے خود کو رجسٹرڈ ہی نہیں کروایا۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹس کسی غریب کو جائے گا ہی نہیں۔ نان فائلزز کو نومبر 2023 سے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ اگر کوئی شخص نوٹس جاری ہونے کے بعد جواب جمع کروائے گا، یا ایف بی آر کو مطمئن کرے گا تو ری اسٹور ہو جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ آئندہ ہفتے 22 یا 23 تاریخ دے دیں۔

    عدالت نے سمیں بلاک کرنے سے متعلق نجی کمپنی کی درخواست کے خلاف متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مین کیس تو 27 تاریخ کو مقرر ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے سمز بلاک کرنے سے نہیں روکا، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی،مریم نواز
    Next Article سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا،مصطفیٰ کمال کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.