تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، آزاد کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے،عطا تارڑ
    پاکستان

    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، آزاد کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے،عطا تارڑ

    adminadminمئی 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، آزاد کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گےکشمیر کے معاملے پر تحریک انتشار اور ملک دشمن عناصر ایک ہی ایجنڈے پر گامزن تھے۔

    وزیر امور کشمیر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار بھی کشمیر کے معاملے پر انتشار پھیلانے کا سوچ رہی تھی، وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ایک سانحے سے بچا لیا، وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سنا۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو 23 ارب روپے کی رقم دی جائے گی، یہ ہی فیصلہ سازی ہوتی ہے جو بروقت فیصلے لئے جاتے ہیں، وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کو ذلت ہوئی ہے، سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آزاد کشمیر کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، ہر وقت اور ہر فورم پر کشمیر کی بات ہے، کشمیر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے۔

    عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے خط اور قول و فعل کی کوئی وقت نہیں، آپ ایک قیدی ہیں کوئی عہدیدار نہیں، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں پر ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہوئی، 9 مئی والے دن تینوں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں۔

    اس موقع پر وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیا، آٹے اور بجلی کی قیمت پر سبسڈی دی گئی۔

    امیر مقام نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت مختلف شخصیات نے مثبت کردار ادا کیا، 7.7 بلین روپے آزاد کشمیر حکومت کو ٹرانسفر کر دیئے، ایک ارب روپے مزید آزاد کشمیر کو منتقل کئے جا رہے ہیں، 36 گاڑیاں بھی حکومت آزاد کشمیر کو دی گئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
    Next Article آج کل تاثر دیا جارہا ہے کہ عدلیہ یا ایگزیکٹو کے درمیان تعلقات خراب ہیں،اٹارنی جنرل
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.