تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے لئے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیوں میں ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق
    پاکستان

    نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے لئے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیوں میں ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

    adminadminمئی 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حکومت اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنے کے طریقے کار پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    حکومت اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان یہ اتفاق رائے پیر کو وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونیوالے اہم اجلاس میں ہوا ہے، جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیوکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورچاروں موبائل فون کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران(سی ای اوز) شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے اب تک ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کی جاچکی ہیں اور اٹھارہ ہزار سے زائد لوگوں کو میسجز بھجوائے جاچکے ہیں تاہم جن لوگوں کی سمیں بلاک کی گئی ہیں انکی تصدیق کیلئے آٹومیٹڈ سسٹم بنایا جارہا ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کی طرف سے جن نان فائلرز کی سمیں بلاک کی جائیں گی انکی تفصیلات فوری طور پر سسٹم کے ذریعے ایف بی آر کے پاس بھی چلی جائیں گی۔

    اجلاس میں انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا اور پی ٹی اے سمیت ٹیلی کاام آپریٹرز کے تحفظات بارے بھی تفصیلی تبادلہ ہوا۔

    وزیر خزانہ کی ہدایت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع وزارتِ ٹیلی کام آپریٹرز نے سمز بلاک کرنے سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ طے پایا ہے کہ ایف بی آر کے انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدرآمد کیلئے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا پرسیس اسٹریم لائن کرنے کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔

    وزیر خزانہ کی ہدایت پر قائم کیا جانے والا مشترکہ ورکنگ گروپ ٹیلی کام کمپنیوں، پی ٹی اے اور ایف بی آر کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔ وزیر خزانہ کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فوری اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ قائم کرنے کیلئے پی ٹی اے اور چاروں ٹیلی کام آپریٹرز کو خطوط بھی ارسال کردیئے ہیں۔

    جس میں ایف بی آرنے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں سے مشترکہ ورکنگ گروپ کیلئے نامزد افسران کے نام و تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ایف بی آر کی طرف سے چیئرمین پی ٹی اے اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے سی ای اوز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ ورکنگ ورکنگ گروپ کیلئے اپنے ادارے کی طرف سے نامزد کردہ نمائندے کا نام ، عہدہ، ادارے کا نام فون نمبر اور ای میل نمبر پر مشتمل تفصیلات کل(منگل) تک بھجوائی جائیں تاکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے کر آپریشنل کیا جاسکے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخواجہ آصف نے ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا
    Next Article سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگ گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.