تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    پاکستان

    ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    adminadminمئی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریٹیلرز سے مذاکرات کریں گے لیکن انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جبکہ اگر ملک میں معاشی استحکام چاہتے ہیں تو پرائیوٹائزیشن کی طرف جانا ہو گا۔

    لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پری بجٹ کانفرنس سے وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم صوبوں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے، اگر ملک میں معاشی استحکام چاہتے ہیں تو پرائیوٹائزیشن کی طرف جانا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے تاجر بھائی جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں وہ خود ٹیکس نیٹ پر آئیں ، انہیں ہم ہرطرح کی سہولیات فراہم کریں گے، اپریل میں ریٹیلرز کو رضا کارانہ طور پر رجسٹریشن کی سہولت دی گئی، ریٹیلرز ٹیکس نیٹ میں آنے سے آج بھی گریز کرتے ہیں، لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جب وہ ٹیکس نیٹ میں آ جائیں گے انہیں بلاوجہ ہراساں کیا جائے گا۔ ہم ریٹیلرز کو ہرسہولت دیں گے،ان سے مذاکرات کریں گے لیکن انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر اس ملک نے مشکل سے نکلنا ہے تو نجی شعبہ کو آگے آنا ہو گا، پاکستان میں آٹھ سے دس ٹریلین کیش اس وقت مارکیٹ میں گھوم رہا ہے، 24 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں ٹیکس میں اسٹرکچلر تبدیلیاں نا کیں تو پھر ہمیں 25 ویں پروگرام میں جانا پڑے گا۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگر ہم نے آئی ایم ایف کے 24ویں پروگرام کے بعد بھی یہ تبدیلیاں نہ کیں تو ہم کو سب کچھ بدلنا پڑ جائے گا، آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آ چکی ہے یہ پروگرام بہت زیادہ اہم اور لمبا ہو گا، ٹیکس نیٹ ہم نے بڑھانا ہے یہ صرف آئی ایم ایف کے لئے نہیں کرنا بلکہ پاکستان کے لئے کرنا ہے۔

    صنعتوں کو یکساں توانائی کا ٹیرف دینا ایک جائز مطالبہ ہے، صنعتیں یہاں پر 25 سے 26 فیصد انٹرسٹ ریٹ پر کام نہیں کرسکتیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی، توانائی اور نجکاری کے معاملے پر بہت اصلاحات کرنی ہیں

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم مکمل ڈیجٹلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں اس سے محصولات بڑھیں گی اور شفافیت بھی آ جائے گی، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل فیل ہوا ہے اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دیا کہ گزشتہ سات سے آٹھ ماہ میں معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، اس وقت کرنٹ اکاونٹس خسارہ ایک بلین ڈالر سے کم ہے، کرنسی مستحکم ہے، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نج کاری کے معاملے میں ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے علاوہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں، پی آئی اے اور اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری میں بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ لوکل سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کو تبدیل کر رہے ہیں اس میں نجی شعبہ بھی شامل کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے نے تباہی مچادی،بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
    Next Article صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.