تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شمعون عباسی کو خود شادی کی پیشکش کی تھی،شیری شاہ کا انکشاف
    فن و فنکار

    شمعون عباسی کو خود شادی کی پیشکش کی تھی،شیری شاہ کا انکشاف

    adminadminمئی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کو خود شادی کی پیشکش کی تھی اورخوش قسمتی سے شمعون نے قبول بھی کرلی تھی۔

    شمعون عباسی اور شیری شاہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں، دونوں نے فلم ‘دُرج’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جسے بہت سے ناظرین نے پسند کیا تھا۔ اگرچہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس کے بعد دونوں اداکار آپس میں گہرے دوست بن گئے تھے۔

    شیری شاہ اور شمعون عباسی کی گہری دوستی کے دوران ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں اداکار اپنی طویل دوستی کے بعد خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    شروعات میں تو دونوں اداکار شادی کی خبروں پر خاموش رہے تھے اور پھر اپریل 2023 میں شیری شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی تھی۔

    اب حال ہی میں شمعون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نے اپنی شادی کے فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔

    پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیری شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے خود شمعون عباسی کو شادی کی پیشکش کی تھی اور خوش قسمتی سے شمعون نے قبول بھی کرلی تھی۔

    شیری شاہ کی بات سُن کر شمعون عباسی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ شیری میری زندگی کا حصہ ہے، میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتا تھا کیونکہ میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کے حق میں نہیں۔

    شمعون عباسی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کئی بار گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام ہوا اور بالآخر پھر شیری میری زندگی میں آگئیں، ہم پہلے ہی بہت اچھے دوست تھے، اسی لیے ہمارا رشتہ مضبوط بنا۔

    اداکار نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ایسا ہمسفر چاہتا تھا جو میرے مسئلے کو ایک دوست کے طور پر سمجھ سکے نہ کہ ایک بیوی کے طور پر۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میری بیوی ایسی ہو جو ہمیشہ میرے لیے موجود ہو، جو ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں میری مدد کرے اور شیری بالکل میری خواہش کے مطابق ہیں۔

    خیال رہے کہ شیری شاہ سے شمعون عباسی کی چوتھی شادی ہے، اُن کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکارہ جویریہ عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

    جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

    پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد شمعون عباسی نے مزید تین شادیاں کیں، اداکار نے دوسری شادی حمیمہ ملک سے کی جو صرف ایک سال چل سکی، پھر تیسری شادی جویریہ رندھاوا سے کی۔

    تیسری شادی میں ناکامی کے بعد، شمعون عباسی نے چوتھی شادی شیری شاہ کے ساتھ کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسونے کی جگہ پر جھگڑا ،یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا
    Next Article جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکارکر دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.