تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فیض آباد دھرنا کیس،کمیشن کی رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار
    پاکستان

    فیض آباد دھرنا کیس،کمیشن کی رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار

    adminadminمئی 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن نے فریقین سے غیرمساویانہ سلوک کیا اور دیے گئے ٹی او آرز کے برخلاف رپورٹ تیار کرلی۔

    سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ کمیشن کی رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف ہے اور کمیشن نے مینڈیٹ سے باہر جاکر اصرار کیا کہ ایک مخصوص شخص نے کچھ غلط نہیں کیا۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ کمیشن نے محض اس شخص کی کاغذ پر لکھی تردید پر انحصار کیا اور تمام فریقین سے مساوی سلوک نہیں کیا، ایک فریق سے بیان حلفی لیا جبکہ دوسرے سے سادہ بیان لے لیا۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ کمیشن نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے پر جرح کا موقع بھی نہیں دیا، رپورٹ میں صوبائیت کی جھلک مایوس کن ہے، محض جملہ بازی اور اصطلاحات ہیں اور ٹھوس مواد نہیں ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے بھی کہا کہ رپورٹ ٹھوس مواد سے خالی ہے، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کسی فریق کا بیان ہی نہیں لیا گیا۔

    سپریم کورٹ نے کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق کہا کہ اس حوالے سے اٹارنی جنرل دو ہفتے میں وفاقی حکومت کا جواب جمع کروائیں۔

    کمیشن کے اراکین کو بیان کا موقع فراہم کرتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکواٸری کمیشن کے اراکین چاہیں تو تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں اور ذاتی حیثیت میں پیش بھی ہو سکتے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت انکواٸری کمشین کی رپورٹ پر اپنا جواب جمع کرائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکھانے میں اضافی نمک چھڑکنا آپ کو کینسر میں مبتلا کر سکتا ہے ،تحقیق
    Next Article نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسرمیں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.