اسلام آباد:کاابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)نے نجکاری پروگرام کیلئے 24 اداروں کی اصولی منظوری دیدی۔متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت سے ہر ادارے کی مرحلہ وار نجکاری کی بھی ہدایت کردی ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونیوالے کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کےاجلاس میں وزارت نجکاری کی طرف سے مرحلہ وار نجکاری پروگرام 29-2024 پیش کیا گیا۔
کابینہ کمیٹی نے نجکاری پروگرام کے لیے 24 اداروں کی اصولی منظوری دےدی اورمتعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشاورت سے ہر ادارے کی مرحلہ وار نجکاری کی ہدایت کی گئی ہےتمام وزارتوں،ڈویژنزکواسٹریٹجک اورضروری اداروں کےمعاملات جلدازجلد متعلقہ فورم پراٹھانےکی بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اگلی میٹنگ میں ایک جامع مرحلہ وار نجکاری پروگرام کو حتمی شکل دی جائے جبکہ دیگر40 اسٹریٹجک یا ضروری نوعیت کےاداروں کو کابینہ کمیٹی برائےحکومتی ملکیتی اداروں میں پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔