تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی میں نان کی قیمت 17 اور چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر
    پاکستان

    کراچی میں نان کی قیمت 17 اور چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر

    adminadminمئی 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے شہر میں 120 گرام نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی ہے۔

    کمشنرکراچی اور کنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نے آٹا، چینی، روٹی اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے نان کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جن کے نوٹیفیکشن علیحدہ علیحدہ جاری کر دیے گئے ہیں۔

    کراچی میں فی کلو آٹے کی ریٹیل قیمت 98 روپے، ہول سیل قیمت 93 روپے اور ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 90 مقرر کی گئی ہے، فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 117 روپے، ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 120روپے کلو، ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 125 روپے فی کلو اور چکی کے آٹے کی قیت فی کلو123 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    کمشنر نے چینی کی نئی قیمت بھی مقرر کر دی ہے، جس کے مطابق چینی کی ہول سیل میں فی کلو قیمت 137روپے، ریٹیل قیمت 140 روپے کلو مقرر کردی ہے، اس وقت مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

    نو ٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر نے کراچی میں 120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے، 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کردی ہے۔

    قبل ازیں کمشنرکراچی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ الگ، الگ اجلاسوں میں تینوں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، جہاں تمام ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی محکمہ فوڈ کے افسران، صارفین کی تنظیموں کے نمائندوں اور تمام اشیا کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی اور مذکورہ اشیا کی قیمتیں ان کی مشاورت اور تعاون سے مقرر کر دی گئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخطے میں دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں،امریکا
    Next Article کرپشن کیس بند کرانے پر فجی کے وزیراعظم کو ایک سال قید
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.