تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بشام حملے کے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،دفترخارجہ
    پاکستان

    بشام حملے کے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،دفترخارجہ

    adminadminمئی 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے۔ ہم افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں بشام حملے کے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

    ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہیں۔ ہم افغان انتظامیہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان دہشت گرد گروہوں و افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے۔ ہم افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ بشام حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ جب ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی انٹیلی جنس ڈیٹا موصول ہو گا ہم معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھائیں گے۔ دفتر خارجہ کے علاوہ افغانستان سے رابطے کے دیگر چینلز بشمول سکیورٹی ڈومین میں بھی موجود ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوو پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ وہ آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ازبک وزیر خارجہ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ بھی کل پاکستان پہنچے ہیں، وہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ان مذاکرات کا ایجنڈا علاقائی و عالمی امور، تجارت اور سرمایہ کاری ہے۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ”یو ایس سی آئی آر ایف“ کی حالیہ رپورٹ پاکستان کے زمینی حقائق سے چشم پوشی ہے۔ یہ طریقہ کار مزید بہتر ہو سکتا ہے، اگر اس میں دہرے معیارات نہ رکھے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اْردن کے امدادی کارواں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔اسرائیل کئی ماہ سے غزہ کے عوام پر بمباری کررہا ہے۔ انہوں نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور عوام کو قحط میں دھکیل دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر موٴقف کی توثیق کو سراہتا ہے۔ اجلاس نے بھارت کو 5 اگست 2019 کے یک طرفہ و غیر قانونی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پاکستان کشمیری بہنوں بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا دورہ چین سی پیک پر مشاورت کا حصہ ہے۔ یاسین ملک بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں موجود ہیں، جہاں انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ یاسین ملک کو طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیں ، انہیں خاندان کے افراد سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم بھارت کو کہتے ہیں کہ یاسین ملک پر جعلی مقدمے کو ختم کر کے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمحسن سپیڈ، صرف 72 گھنٹے میں وعدہ پورا، عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
    Next Article نومئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،آئی ایس پی آر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.