تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکہ کی جانب سے فرنٹیئر کور اور خیبرپختونخوا پولیس کے لئے منصوبے کا افتتاح
    پاکستان

    امریکہ کی جانب سے فرنٹیئر کور اور خیبرپختونخوا پولیس کے لئے منصوبے کا افتتاح

    adminadminمئی 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: امریکہ کی جانب سے فرنٹیئر کور اور کے پی پولیس کے لئے ایک ملین ڈالر کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔

    فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ آڈیٹوریم اور خیبرپختونخوا پولیس کی خواتین اہلکاروں کی بیرکوں کا افتتاح کیا گیا، امریکی سفارت خانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن (ڈی سی ایم ) اینڈریو جے شوفر اور قونصل جنرل شانٹے مور نے افتتاح کیا۔

    دو سال کے عرصہ میں دس لاکھ ڈالرمالیت سے منصوبے تعمیر ہوئے، منصوبے کو امریکی سفارت خانہ کے دفتر برائے بین الاقوامی انسداد منشیات اور قانون نافذ کرنے والے امور کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی گئی۔

    خواتین پولیس کی بیرکوں کا مطلب ہے کہ ایف سی کے پی این اور خیبر پختونخوا پولیس اب ہر سال اضافی پانچ سو خواتین افسران کو بھرتی کر سکتی ہے، انہیں وہاں تربیت دی جائے گی، پولیس ٹریننگ اکیڈمیوں میں خواتین کی دو بیرکوں میں ایک سو اٹھائیس خواتین افسران کی رہائش کے لئے گنجائش ہے۔

    ایک بیرک کو ایف سی کے پی این کے افسران اور ایک کو کے پی پولیس افسران کے لئے استعمال کیا جائے گا، آڈیٹوریم کی سہولت ایف سی کے پی این کو 215 خواتین افسروں کو تربیت فراہم کرنے کے قابل بنائے گی، آڈیٹوریم ایف سی کے پی این کے اضافی آپریشنز کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

    ڈی سی ایم شوفر نے کہا کہ بیرکس اور آڈیٹوریم امریکی مشن اور پاکستان کے درمیان سویلین سکیورٹی اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے چالیس سال سے زائد عرصہ کی شراکت داری کو فروغ دیتے ہیں۔

    تقریب میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل نور ولی خان اور کے پی پولیس کے انسپکٹر جنرل اختر حیات خان نے بھی شرکت کی، ڈی سی ایم شوفر نے منصوبوں میں تعاون اور کے پی میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈی سی ایم شوفر نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں میں پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافے سے مؤثر آپریشنل صلاحیت میں بہتری آتی ہے، سب کے لئے انصاف تک رسائی میں اضافہ ہوتا ہے اور عوام کا اعتماد بڑھتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملتان: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ملتان پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ نے ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔
    Next Article حج آپریشن2024 کےلئے فلائٹ شیڈول جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.