تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ، کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
    پاکستان

    موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ، کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج

    adminadminمئی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ تعزیرات پاکستان کے مطابق مختلف دفعات کے تحت درج کیاگیاہے ۔

    کلر کہار کے قریب موٹر وے پر خواتین اور پولیس افسران کے مابین تلخ کلامی کے معاملے پر پولیس نے اووراسپیڈ اور غفلت سے ڈرائیونگ پر روکے جانے کے واقعے میں خواتین کار سواروں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ مقدمہ تھانہ کلر کہار میں موٹر وے پولیس کے انسپکٹر سمیع الرحمان کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

    مقدمہ تعزیرات پاکستان کے مطابق دھمکیاں دینے کی دفعہ 506 ، ٹریفک بہاوٴ میں خلل ڈالنے کی دفعہ 431 ،کارِسرکار میں مداخلت کی دفعہ 18،تیز رفتاری و غفلت سے ڈرائیونگ کرنے کی دفعہ 289 اور ایک سے زیادہ افراد کے جرم میں شامل ہونے کی دفعہ 34 کے تحت درج کیا ہے۔

    مدعی مقدمہ انسپکٹر سمیع الرحمان کے مطابق بیٹ نمبر 7 کلر کہار سالٹ رینج پر اسپیڈ چیکنگ اسکواڈ کے ساتھ ڈیوٹی پر تھا کہ گاڑی نمبر اے ڈبلیو ٹی 249 تیز رفتاری سے زگ زیگ کرتے ہوئے آئی۔ سالٹ رینج کے ایریا میں اسپیڈ لمٹ 40 تھی لیکن گاڑی کی سپیڈ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

    مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کار سوار ڈرائیور کو گاڑی سڑک کی کنارے روکنے کا کہا تو اس نے گاڑی کو لین 1 اور 2 کے درمیان زگ زیگ پوزیشن میں کھڑا کردیا۔ خاتون ڈرائیور کو وائلیشن سے متعلق بتایا تو خاتون نے کہا کہ آپ صرف خواتین کو دیکھ کر گاڑیاں روکتے ہیں اور ہراساں کرتے ہیں۔ ساتھی آفیسر نے انہیں سمجھایا کہ گاڑی سائیڈ پر کرلیں جو نہ صرف آپ کے لیے خطرناک ہے بلکہ دیگر ٹریفک کے لیے بھی خطرناک ہے۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ خاتون ڈرائیور سے کہا گیا کہ اگر اسپیڈ چیکنگ کیمرہ میں ویڈیو دیکھانا چاہیں تو دیکھ لیں لیکن خاتون نے نہ تو گاڑی ہٹائی نہ ہی کاغذات دیے اور لین کو بلاک کیے رکھا۔ خاتون کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھی دوسری خاتون گاڑی سے اتری اور ویڈو بناتے ہوئے نازیبا الفاظ میں دھمکیاں دینے لگی۔

    ایف آئی آر متن کے مطابق خاتون ویڈیو بناتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے والی خاتون کو اکساتی رہی کہ کاغذات بھی نہ دو اور گاڑی بھی کیری وے سے نہ ہٹاوٴ۔ خاتون ویڈیو بناکر رشوت کا الزام بھی عائد کرتی رہی اور پھر دونوں فرار ہوگئیں۔ خاتون ڈرائیور نے غفلت تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر روڈ بلاک کرکے کار سرکار میں مداخلت کی جبکہ ساتھی خاتون سوار نے باوردی پولیس آفیسر کو دھمکیاں دیں،نازیبا الفاظ استعمال کیے اور بغیر اجازت ویڈیو بناکر یونیفارم آفیسر کی توہین کی۔ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    ادھر تھانہ کلرکہار پولیس نے مقدمہ درج کرکے کار سوار خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

    خیال رہے کہ بدھ کے روز موٹر وے پر پیش آنے والے واقعے کی ویڈو وائرل ہوئی تھی ، جس میں ایک پولیس آفیسر کو خواتین کو گاڑی سائیڈ پر کرتے کہتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں انسپکٹر کو بھی خواتین کی ویڈیو بناتے اور ریمارکس کرتے بھی دیکھا و سنا جاسکتا ہے۔ خاتون کو ویڈیو میں کہتے سنا جاتا ہے اگر آپ کو تصاویر بنانے کی اجازت ہے تو بہ حیثیت شہری ہمیں بھی ویڈیو بنانے کی اجازت ہے۔

    ویڈیو میں خاتون کو ہاتھ پر چوٹ کا نشان دکھاتے اور یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی۔ موٹر وے پر چند دنوں کے دوران موٹر وے پولیس کے ساتھ خواتین کے الجھنے کا یہ مسلسل دوسرا واقعہ سامنے آیا۔ پہلے واقعے میں خاتون کے ساتھ جرمانے کی رقم موقع پر طلب کرنے پر تلخی بڑھی جب کہ حالیہ واقعہ میں خواتین کے روکے جانے کے بعد بات چیت کے دوران تصاویر بنانے پر معاملہ شروع ہوا اور تلخ کلامی تک جاپہنچا اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر، کسان تنظیموں کا مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ
    Next Article غزہ اور رفح پراسرائیلی بمباری، 26 افراد شہید ،51 زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.