تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس،پیشہ ورانہ امور ،دفاعی تعلقات پر گفتگو
    پاکستان

    پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس،پیشہ ورانہ امور ،دفاعی تعلقات پر گفتگو

    adminadminمئی 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی :نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز مقررین میں شامل تھے ،نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکورٹی ڈائیلاگ ہے،جو باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتا ہے، کانفرنس جس میں مختلف شعبوں میں ماہرین، دفاعی حکام،دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس کے دوران شرکاء عالمی علاقائی امور سمیت قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر اثرات پر بات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں جس کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری مل گئی
    Next Article دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں ،امریکا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.