تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیل رفح پر حملہ نہ کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
    Uncategorized

    اسرائیل رفح پر حملہ نہ کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    adminadminمئی 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جینیوا:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملہ نہ کرے۔

    عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ گزشتہ روز اس وقت کیا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے رفح حملے کے بارے میں پوری قطعیت کے ساتھ کہہ دیا ہے کہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونے یا نہ ہونے سے قطع نظر رفح پر اسرائیلی حملہ ہو کر رہے گا۔‘

    سیکرٹری جنرل نے اخباری نامہ نگاروں کو بتایا کہ رفح پر فوجی حملہ ہمارے لیے ایک اور ناقابل برداشت اضافہ ہو گا، جس سے ہزاروں شہریوں کی مزید ہلآکتیں ہوں گی جہاں پہلے ہی بہت بڑی تعداد میں مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں کو ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور کیا جائے گا۔

    انتونیو گوتریس کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا اس طرح کی کارروائی غزہ میں فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گی ، جس کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاوہ دور تک پھیلے خطے پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

    خیال رہے کہ سلامتی کونسل کے تمام اراکین کے علاوہ بہت سی دوسری حکومتوں نے بھی واضح طور پر اس طرح کے آپریشن کی مخالفت کا اظہار کیا ہے تاہم سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ میں اسرائیل پر اثر ورسوخ رکھنے والوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

    گوتریس کا یہ تازہ انتباہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان کے سامنے بعد آیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر ہر دو صورتوں میں زمینی حملہ کرے گی۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے منگل کے روز یہ بھی کہا اسرائیلی فوج کا اپنے تمام اہداف کے حصول سے پہلے جنگ روکنے کا سوال ہی خارج از امکان ہے۔

    یاد رہے کہ رفح ان دنوں لگ بھگ 15 لاکھ فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہ بن چکا ہے ، جنہوں نے سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں یہاں پناہ لی ہے۔

    ادھر سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز ہی غزہ کے دو اہم ہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کی خبروں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، اقوام متحدہ کی جانب سے ان ہلاکتوں اور اجتماعی قبروں کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سربراہ نے یہ ضروری قرار دیا ہے کہ فرانزک مہارت رکھنے والے آزاد بین الاقوامی تفتیش کاروں کو ان اجتماعی قبروں کی جگہوں تک فوری رسائی کی اجازت دی جائے تاکہ وہ صحیح حالات کا تعین کر سکیں جن میں فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور انہیں دفن یا دوبارہ دفن کیا جاتا رہا حتی کہ دوبارہ بھی دفن کرنے کی نوبت آتی رہی۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید کردیئے گئے ہیں ، 7اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 34ہزار سے تجاوزکرچکی ہے جبکہ 77ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleججز خط ازخود نوٹس کیس،عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے،چیف جسٹس
    Next Article ٹائی ٹینک کے ملبے سے ملنے والی طلائی گھڑی لاکھوں پاؤنڈ میں نیلام
    admin
    • Website

    Related Posts

    ملک کے بیشترشہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب،مکینوں کومشکلات

    اگست 29, 2024

    ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کو شادی کے لئے پرکشش آفر

    اگست 29, 2024

    عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    اگست 23, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.