تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
    پاکستان

    انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک

    adminadminاپریل 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف باقاعدہ سخت کاروائی شروع کردی جس کے تحت پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5 لاکھ چھ ہزار چھ سو 71 لوگوں کی موبائل فون سمیں بلاک کی گئی ہیں۔

    ایف بی آر نے آٹھ ہزار سات سو 37 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔ منگل کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) کی طرف سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق کارروائی کے تحت پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5 لاکھ چھ ہزار چھ سو 71 لوگوں کی موبائل فون سمیں بلاک کردی ہیں۔ جس کیلئے ایف بی ار نے آٹھ ہزار سات سو 37 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی ہے تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں جس پر پہلے مرحلے میں ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ چھ ہزار چھ سو اکہتر سمیں بلاک کی ہیں۔

    یاد رہے کہ چندروز قبل چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دی تھی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز متعلقہ افسران کو بھیجوائے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے بھی اختیارات ہیں اور اس حوالے سے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

    نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی کے تحت کارروائی کی جائیگی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائیگا۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مشاورت سے جن نانفائلرز کی شناخت کی گئی ہے یہ ایسے افراد ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود اپنے ریٹرن فائل نہیں کئے۔

    ایف بی آر جلد انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی جی ٹی او) جاری کرے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کو نوٹس بھی بھیجے تھے لیکن ان کی جانب سے پھر بھی ریٹرن جمع نہیں کروائے گئے اب انکی سمیں بلاک کرنے کا انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

    انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کئی موبائل فون سمیں بلاک کی گئی ہیں وہ ایف بی آر اور متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی منظوری کے بغیر بحال نہیں ہوسکیں گی اور اس وقت تک یہ سمیں بلاک رہیں گی جب تک ایف بی آر یا متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کوئی سم بحال کرنے کی منظوری نہیں دیتا۔

    انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز ایف بی آر کے جاری کردہ مذکورہ انکم ٹیکس جنرل آررز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے پابند ہیں اور پی ٹی اے و تمام ٹیلی کام آپریٹرزکو انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدرآمد کرکے موبائل فون سمیں بلاک کرکے پندرہ مئی 2024 تک ایف بی آر کو کمپلائنس رپورٹ جمع کروانا ہوں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمیرے بچے نہ میری بات مانتے ہیں اور نہ ہی مشورہ لیتے ہیں، عامر خان
    Next Article رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر مقرر، صدر مملکت نے منظوری دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.