تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدر آصف زرداری نے ترک کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز عطا کردیا
    پاکستان

    صدر آصف زرداری نے ترک کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز عطا کردیا

    adminadminاپریل 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں جہنوں نے میرے انتخاب اور رمضان المبارک کے آغاز پر ٹیلی فونک کال کی۔

    ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز عطا کرنے کی خصوصی تقریب میں کیا۔

    صدر مملکت نے ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے میں خدمات کے اعتراف میں دیا جس کے بعد ترک فوج کے کمانڈر سے اُن کی ملاقات بھی ہوئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

    ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور تریکی کے باہمی مفادات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتا ہے، ترکی نے ہمیشہ بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

    صدر مملکت نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد منصوبوں میں دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو مزید قریب لانے کے لیے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ زراعت، تعلیم، فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، انہوں میرے انتخاب اور رمضان المبارک کے آغاز پر ٹیلی فونک کال کی اور دونوں کالز میں پاک ترک تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ترک بری افواج کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر صدر مملکت نے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) ملنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ترک فوج کے کمانڈر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملکی معیشت کی بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
    Next Article بلاول،شہباز شریف عوامی نمائندے بنیں، اقتدار چھوڑ کر پی ٹی آئی کو حکومت دیں، فضل الرحمان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.