راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشتگردہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک مارے گئے ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موٴثر انداز میں پتہ لگایا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔