تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
    پاکستان

    ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی

    adminadminاپریل 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سفارت کاری کو بڑھانے اور بیرون ممالک کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اورہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کیلیے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ذریعے کی جانے والی مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کی کوششوں پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مشنز کے سربراہان کے ساتھ آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ترکیہ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خصوصی دلچسپی اور پیرس، سپین، جرمنی، برطانیہ اورسوئٹزرلینڈ کے معروف ایئرپورٹ آپریٹرز نے بھی مثبت دلچسپی ظاہرکردی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک پاکستان مشنز کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کی کوششوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، بعدازاں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ پر سٹیئرنگ کمیٹی کی 9ویں میٹنگ ہوئی۔

    وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان ایمبسیز،مشنز کے سربراہان،سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی، سیکرٹری ایوی ایشن ، ڈی جی سی اے اے نے اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ پیش کیا، اجلاس میں ہوائی اڈوں پر سروس کے معیار کی بہتری کے لیے عالمی کنسلٹنٹس کے تیار کردہ (کے پی ائی) اور بنچ مارکس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے (آئی ایف سی) کو لاہور اور کراچی ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی،آئی ایف سی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بولی کے عمل میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوفاقی وزیر داخلہ کا نادرا سینٹر لاہورکا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے
    Next Article بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.