تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
    پاکستان

    جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    adminadminاپریل 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں ہے اور ان کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے بعد کسی ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں کی گئی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کا معاملہ ان سے پہلے کا ہے۔

    کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وہ جب سے چیف جسٹس بنے ہیں، ہائی کورٹس کے کسی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی ہے اور اگر کوئی مداخلت ہوئی بھی ہے تو انہیں رپورٹ نہیں کی گئی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ ان کے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت کو پرانی حالت میں بحال کرنے کی ضرورت ہے، سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائی کورٹ ہوا کرتی تھی۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، یہ میرا اس بار روم کا پہلا دورہ ہے، میں جب اپنے والد صاحب کے ساتھ آتا تھا اس وقت یہ بار روم نہیں تھا، گرمیوں کی 3 ماہ کی چھٹیوں میں کراچی آتے تھے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں، جو کہ تاریخی عمارت ہے، سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر پر 7 سے 8 ارب روپے کی لاگت آرہی تھی، اس جگہ پر اب 36 وفاقی کورٹس اور ٹربیونلز بنیں گے، امید ہے یہ پہلی فیڈرل کورٹس کی عمارت ہوگی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کل بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس تھا، جو کامیاب رہی ہے، جہاں ابھی سپریم کورٹ کی عمارت ہے وہ ایک تاریخی عمارت ہے، لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں بہت ساری تاریخی عمارتیں ہیں، اگر کسی نے پرانی عمارتیں دیکھنی ہے تو پارسی کالونی دیکھے، میری تجویز ہے یہ عمارتیں بلڈرز کو نہ دی جائیں۔

    تقریب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججوں کو سندھ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے ہم نے چار، پانچ گھنٹے اجلاس کیا، میں نے اندرون سندھ کا دورہ بھی کیا ہے، اس حوالے سے اہم اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ لا اینڈ آرڈر اجلاس کے مینٹس بھی شئیر کیے جائیں گے۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شفیع محمد صدیقی اور جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو بھی تقریب میں شریک تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسابق ویمن کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
    Next Article پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی متعصبانہ رپورٹ مسترد کردی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.