تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » خوبصورت ہونے کی وجہ سے امتیاز علی نے مجھے فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا،ودیا مالوادے
    فن و فنکار

    خوبصورت ہونے کی وجہ سے امتیاز علی نے مجھے فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا،ودیا مالوادے

    adminadminاپریل 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم “چک دے انڈیا” کی اداکارہ ودیا مالوادے نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اُن کی خوبصورتی کی وجہ سے سیریز میں کام نہیں دیا جارہا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا مالوادے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہدایتکار امیتاز علی نے مجھے سیریز ‘ڈاکٹر اروڑا’ میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ اُنہیں یہ لگتا تھا کہ میں بہت زیادہ خوبصورت ہوں۔

    ودیا مالوادے نے کہا کہ میں نے سیریز میں ویشالی نامی گھریلو خاتون کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن امتیاز علی اور اُن کی کاسٹنگ نے مجھے یہ کہہ کر کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کہ تُم اس کردار کے لیے پرفیکٹ نہیں ہو۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس کردار کے لیے امتیاز علی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جو زیادہ خوبصورت نہ ہو اور گھریلو خاتون نظر آئے لیکن میں یہ کردار کرنا چاہتی تھی تو میں نے کاسٹنگ ٹیم سے دوبارہ رابطہ کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں نے کاسٹنگ ٹیم کو اپنی کچھ تصاویر بھیجیں لیکن اُنہیں میری تصاویر پسند نہیں آئیں اور مجھے سے ایسی تصاویر مانگیں جن میں گھریلو خاتون نظر آؤں۔

    ودیا مالوادے نے کہا کہ جب کاسٹنگ ٹیم کا فون آیا تو میں گھر سے باہر کام پر تھی، میں نے اپنی گھریلو ملازمہ کو فون کیا، اُس سے کہا کہ مجھے اُس کی ساڑھی کی ضرورت ہے، میں نے گھر جاکر اُس کی ساڑھی پہنی اور اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرکے خود کو بالکل گھریلو خاتون کے روپ میں دھارا۔

    اداکارہ نے کہا کہ اُس کے بعد، میں نے اپنی چند تصاویر امتیاز علی کو بھیجیں اور اُن سے درخواست کی کہ سر! میری خوبصورتی کی وجہ سے مجھے سیریز میں لینے سے انکار نہیں کریں، میں یہ کردار اچھے سے کرسکتی ہوں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ امتیاز علی نے سوچنے کے لیے کچھ وقت مانگا اور پھر دو دن کے بعد، اُن کا فون آیا اور کہا کہ مجھے سیریز میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
    Next Article موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.