تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا منصوبہ منفی ردعمل پر روک دیا
    پاکستان

    داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا منصوبہ منفی ردعمل پر روک دیا

    adminadminاپریل 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مقبول کورین مسلمان یوٹیوبر اور گلوکار داؤد کم نے مسجد بنانے کا منصوبہ مقامی باشندوں کے منفی ردعمل کے بعد روک دیا۔

    داود کم کی جانب سے جنوبی کوریا میں انچیون میں واقع یونگ جونگ جزیرے پر مسجد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کیلئے انہوں نے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین بھی خرید لی تھی۔

    کم نے ابتدائی طور پر 20 ملین وون کی رقم ادا کی تھی اور بقیہ رقم اگلے ماہ ادا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
    لوگوں کے منفی ردعمل کے بعد دونوں فریق کم اور زمین کا مالک معاہدہ منسوخ کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

    زمین کے مالک نے کم کے اس جگہ پر مسجد تعمیر کرنے کے ارادوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    کم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ مسجد بنانے کے حوالے سے میں نے لوگوں سے وصول شدہ تمام رقم انکو واپس کردی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میں نے کبھی کسی کو تنگ کیا، دھوکہ دیا نہ لڑائی کی، اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی سچ ہے تو مجھے سزا ملنی چاہیے۔

    کم داؤد نے لکھا کہ کوریا میں مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے مسائل پیدا ہوئے، کوریا میں اسلام پھیلنے سے ڈرنے والوں کے جھوٹ سے دھوکہ نہ کھائیں۔

    انہوں نے لکھا کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے، میں کوریا میں مسجد بنانے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔

    یاد رہے کہ داؤد کم نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، داؤد کم کو ’کم کیون وو‘ اور ’جے کم‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،کم داؤد کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleموٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار
    Next Article آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری متوقع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.