تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل ، لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کوارسال
    پاکستان

    فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل ، لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کوارسال

    adminadminاپریل 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بجھوا دیا۔

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بینچ میں شامل ہیں۔

    سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 20 افراد عید سے قبل سزائیں کاٹ کر گھر جا چکے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ کیا جن 20 افراد کو سزا کاٹنے کے بعد رہائی ملی انکے فیصلے عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہیں جبکہ جسٹس مستر ہلالی نے کہا کہ فوجی عدالت کے فیصلے عدالتی ریکارڈ پر لائیں۔

    جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس میں کہا کہ فوجی عدالت کے فیصلے سے معلوم ہوگا ٹرائل میں کیا طریقہ کار اپنایا گیا جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مرضی کے وکیل کی سہولت دی گئی یا نہیں۔

    جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہم نے فوجی عدالتوں کے فیصلے کے اجراء کا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط کر رکھا ہے، پھر بھی اگر آپ کہتے ہیں تو ہم فوجی عدالت کے فیصلے منگوا لیتے ہیں۔

    وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ ایک سال تک حراست میں رہنے والے افراد کو سرٹیفکیٹ تک جاری نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا بلکہ آرڈر ہوتا ہے۔

    وکیل سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نوٹ کی روشنی میں لارجر بینچ تشکیل دیا جائے، اس کیس پر سماعت کے لیے کم از کم 9رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے، اصل سوال یہ ہے کہ کیا سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو سکتا ہے یا نہیں۔

    دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی کا ایڈووکیٹ اعتزاز احسن سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ جب ایک معاملے کو طے کر دے اسے نہیں چھیڑا جا سکتا، شیر کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہوتا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ہمیں اپنی طاقت کا مکمل ادراک ہے بیرسٹر صاحب۔

    وکلاء کے دلائل کے بعد سپریم کورٹ کے چھ رکنی لارجر بینچ نے مرکزی درخواست گزاران کے اعتراض کے بعد معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بجھوا دیا۔

    یاد رہے کہ عدالت نے عید الفطر سے قبل ایک سال تک سزا پانے والے 20 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اٹارنی جنرل نے عید الفطر پر رہا ہونے والے ملزمان کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وزیراعظم
    Next Article جس کو بھی میری بات بری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں،نازش جہانگیر
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.