تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شیخ رشید کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
    پاکستان

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    adminadminاپریل 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    ہائی کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر سندھ ، اسلام آباد و دیگر شہروں میں درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ اسٹیٹ کونسل نے تھانہ موچکو میں درج ایف آئی آر پڑھی۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟ اس میں مدعی کون ہے،ایف آئی آر میں بلورانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، ایف آئی آرمیں لکھا بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے گئے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاں سے یہ الفاظ لیے، تفتیشی صاحب بتائیں یہ بلو رانی والے الفاظ کہاں ہیں، ثابت کریں کہ غیر اخلاقی کیاہے،ایف آئی آر اور 161 بتائیں، یہ وقوعہ ہی اسلام آباد میں ہواہے، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے؟، بے نظیر بھٹو راولپنڈی میں شہید ہوئیں،کراچی میں مقدمہ ہوگا کیا؟

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ یو ایس بی موجود ہے،یوٹیوب پر ویڈیو موجودہے،9 لاکھ سے زائد ویوز ہیں۔بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    یاد رہے کہ شیخ رشید احمد نے تھانہ موچکو ، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد ہائی کورٹ کا بشری بی بی کے ٹیسٹ کرواکر طبی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
    Next Article غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ پر بھی لرزا طاری کر دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.